Khursheed Shah's Media Talk before his arrest

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
510008_28935023.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) گرفتاری سے کچھ دیر پہلے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت مزید نہیں چل سکتی۔ لاک ڈاون سے متعلق پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی دلی دور است ہے، پیپلز پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی۔ حکومت خود حالات ایسے پیدا کر رہی ہے، جو اتفاق نہیں، وہ بھی ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے پارلیمنٹ 5 سال پورے کرے لیکن کیسے پورا کرے گی، یہ بیٹھ کر سب کو سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کا کچرے پر استعمال نہیں ہو سکتا۔ وفاق صوبائی حکومت کی مدد کرے۔ بہانے سے آرٹیکل کے نفاذ سے وفاق کمزور ہوگا۔ دشمن سر پر بیٹھا ہے ایک ہی جھٹکے میں ملک تباہ کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا رواج عمران خان نے خود ڈالا جو کنٹینر پر چڑھ کر سیاسی اقدار بھول گئے اور ابھی تک وہاں سے نہیں اترے۔ پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت جنگی حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ بارڈر پر جنگ کی صورتحال ہے۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/510008
 
Last edited by a moderator: