Karachi Test - 4 Centuries By Pakistani Players

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
xpak-sri-twes21.jpg.pagespeed.ic.V2dxQoSDjR.webp

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 476رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان کے ابتدائی چاروں بلےبازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 555رنز3کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے ابتدائی 4بلے بازوں نے سنچریاں بناکر کارنامہ انجام دیا،عابدعلی نے 174، شان مسعود نے 135، اظہرعلی نے 117اور بابراعظم نے 100رنز کی اننگزکھیلی۔

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں نے ریکارڈز کے انبار لگادیئے، اوپنرز اوراظہرعلی نے سنچری بنائی،پھر بابراعظم نے بھی سینکڑا داغ دیا۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے ایک ہی اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

عابدعلی نے کل 174اورشان مسعودنے 135رنزبنائے تھےجبکہ آج اظہرعلی نے 117 رنزاسکورکیےاوراب بابر اعظم نے بھی سنچری داغ دی۔