Karachi: Bride runs away after robbing husband's house, breaks his teeth

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1159848056700854273
https://twitter.com/x/status/1159802655348285440
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شادی کر کے رفو چکر ہو گئی۔ فراڈن ملزمہ سمیعہ شہری سے شادی کا ڈرامہ رچا کر زیورات اور لاکھوں نقدی لے اڑی۔۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں فلمی سین کی طرح ایک خاتون شہری سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے گئی۔ بڑے بڑوں کو چونا لگانے والی یہ ہے فراڈی حسینہ سمعیہ جو شکل سے جتنی معصوم دکھتی ہے اتنی ہے شاطر ہے۔۔

ملزمہ سمعیہ کامران جعلی شادیاں کرتی ہے اور چونا لگا کر گھر کا صفایا کر جاتی ہے، یہی کیا اس نے کراچی کے کاروباری شخص سے شادی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے باقاعدہ خاندان اور مبینہ رشتہ داروں کو ظاہر کر کے شادی کی، رشتہ طے پایا جس کے بعد شادی ہوئی، فراڈی حسینہ زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لیکر غائب ہو گئی، سمعیہ کے بھائی اور بتائے گئے رشتہ دار بھی لا پتہ ہو گئے،

ملزمہ اس قبل بھی کورنگی کے رہائشی نوجوان کو چونا لگا چکی ہے، سابقہ شوہر نے سمعیہ کے غائب ہونے پر تلاش کر کے اس سے باز پرس کی تو الٹا ملزمہ کے بھائیوں نے سابق شوہر پر تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ پولیس نے سمیعہ اور اسکے بھائیوں ہنزہ اور حذیفہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Source
 
Last edited by a moderator:

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
میرے گاوں میں بھی ایک عورت نے شادی کے دن ایسا ہی کیا تھا وہ شادی کی رات کو زیور پیسہ لے کر فرار ہوگئی تھی عام طور جب لوگ خاندان سے باہر سے شادی کرتے ہیں انکو کبھی کبھی ایسی عورتوں کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ایسے ہی واقعایات میں سرگودھا میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی نے جعلی خاندان بنا کر بیس بندوں کو لوٹا تھا۔