Judicial commission verdict , A message to Pakistani nation 2

Osama Altaf

MPA (400+ posts)
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ، عوام کے نام

10 مئی 2013 کی رات پاکستان میں جشن کا سماں تھا،لوگوں میں ایک عجیب جوش اور ولولہ تھاکہ کل پورے ملک میں عام انتخابات ہیں،عوام حکومت کی ناقص حکمت عملی،غلط
پالیسیوں اور نااہلی سسے پچھلے پانچ سال سے بالخصوص اور تیس سال سے بالعموم تنگ تھی،عوام کو یہ خوشی تھی کہ پانچ سال بعد صحیح لیکن ایک موقع تو ملا حکمران مافیا کو سبق سکھانے کا،اور گویا سفید اور سبز بیلٹ پیپر پر لگا ٹھپہ غریب و لاچار عوام کا بدلہ تھا ان قومی مجرموں سے جنھوں نے سیاست کو کاروبار اور ملک کو ذاتی جگیرسمجھ رکھا تھا،11 مئی کی صبح منظر قابل داد ودید تھا،8 بجے سے قبل ہی پولنگ اسٹیشنز پر لمبی قطاریں تھی،ان انتخابات کی خاص بات یہ بھی تھی کہ ان انتخابات میں میں عام آدمی،پڑھے لکھے لوگ،امیر،غریب حتی کہ وہ لوگ جنھوں نے کبھی زندگی میں ووٹ نہیں ڈالا تھا، سب ہی نے بھر پور انداز میں شرکت کی،ایک طرف تو عوام کا یہ جوش وجذبہ تھا ،دوسری طرف عوام دشمن طاقتیں (اسٹیٹس کو) نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی تھی،کراچی میں گن پوائنٹ پر ووٹ کا سٹ کروائے گئے،جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کیا،پنجاب میں (موجودہ) وفاقی وزیر خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر نظر آئے،مختلف علاقوں میں کھلے عام دھاندلی ہوئی،ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا اور عام شہری کے رائے کی توہین کی گئی،مسئلہ ادھر ختم نہیں ہوا،پولنگ کے بعد ریٹرنگ افسران کے ذریعے نتائج میں رد وبدل کیا گیا،اور بلآخر عوام کےےمقابلے میں مفاد پرست ٹولہ کامیاب ہوگیا۔

عوام نے تو اپنی عادت کے مطابق یہ ظلم خاموشی سے سہنے کا فیصلہ کیا،البتہ تحریک انصاف نے جو انتخابات میں دوسری بڑی پارٹی کے طورپر سامنے آئیں عوام کا کیس لڑا،اب ایک طرف دھاندلی کا ایشو تھا اور دوسری طرف ملک کی ساری سیاسی پارٹیاں،4 حلقوں سے معاملہ شروع ہوا اورپھر ایک سال بعد 11 مئی 2014 کو اسلام آباد سے بڑے شہروں میں جلسے ہوئے،اس دوران سیاسی مافیا کے کان پر جوں تک نہ رینگی ،نہ چار حلقوں کی تفتیش ہوئی نہ دھاندلی کی تحقیقات،الیکشن ٹریبونل میں تو آج تک کیس اٹکے ہوئے ہیں،عدلیہ میں افتخار چودھری نے بھی ہاتھ اٹھالیے،میڈیا پر پروپیگنڈا مہم شروع ہوگئی،اس اونچ نیچ میں عوام اصل مسئلہ بھول گئی،اصل مسئلہ عام آدمی کا ووٹ تھا جس پر سب نے مل کر ڈاکا مارا تھا،

اور کیونکہ سب ملے ہوئے تھے اس لیے کسی نے تحقیقات نہیں کی،آخر تحریک انصاف نے عوام کا مقدمہ عوام کی عوام کی عدالت میں پیش کیا،14 اگست 2014 کو آزادی مارچ کا اعلان کیا،اس سارے نظام سے آزادی جس کے ذریعے الیکشن میں فراڈ ہوا اور سارے معاملہ پر پردہ ڈال دیا گیا، 14 اگست کی شام کو معلوم ہواکہ عوام نے اپنا مقدمہ اپنے ہی عدالت میں مسترد کردیا، 10 لاکھ کا مجمع اگر اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے تو واقعی نظام لپٹ جاتا،لیکن عوام نے مختلف وجوہات جس میں تحریک انصاف کی وکالت اور احتجاج کا طریقہ کار بھی شامل تھا کی بناء پر اس مہم کو ناکام بنادیا، صرف 35 ہزار اپنے گھروں سے نکلے،ظاہر ہے مارچ کا اصل مقصد تو ناکام ہوگیا،عوام کا مقدمہ کمزور ہوگیا،کیونکہ عوام نے اپنے آپ سے دشمنی کی،نہ اپنا حق خود لیا،نہ حق چھیننے والوں کا ساتھ دیا،بلکہ یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ ان کی حق تلفی ہوئی ہے،

بس اپنی روز مرہ کی زندگی میں مصروف "مٹی پاؤ" کا قاعدہ اپنا کر خاموشی اختیار کرلی ، ادھر آزادی مارچ نے جب اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا تو شرکا کی قلیل تعداد کے باوجود سیاسی مافیا کی چیخیں نکل گئی،قوم نے عجیب و غریب مناظر دیکھے،نواز شریف جو کبھی زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکال نے کے دعوے کرتے تھے آزادی مارچ کو دیکھ زرداری کے ڈرائیوری کے فرائض انجام دینے لگے،ساری سیاسی پارٹیاں مذہبی،لبرل، جمہوری اور اسٹیبلشمنٹ کے قریب سب ایک ہوگئے،مختلف ومتشتت تھی تو عوام جس کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے آج تک موزوں لیڈر نہیں ملا،جو آج تک اپنے اور دوست میں فرق نہیں کرسکی،جو آج تک اپنی ترجیحات مرتب نہیں کرسکی،یہ ہرگز نہیں کہا جارہا کہ عوام کسی خاص سیاسی پارٹی کا ساتھ دے،بلکہ مقصد یہ ہیں کہ ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت دے،اتنی بے حسی اور کم عقلی تو نہ ہو کہ غریب آدمی کی واحد طاقت "ووٹ" پر ڈاکا مارا جائے اور ہم اسکو سیاسی جنگ سمجھ لے،یا صرف کسی مخصوص پارٹی کا مسئلہ بنادے،4 حلقوں سے نہ کسی کی حکومت جاتی نہ بدلتی،صرف اتنا ہوتا کہ اگلے دفعہ ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے یہ خطرہ نہیں ہوتا کہ ووٹ چوری ہوجائے گا،دھاندلی پوری قوم کے ساتھ ظلم ہے،اور اس کا سوال ہم سے بھی ہوگا کہ اس ظلم کو روکنے میں ہمارا کیا کردار رہا،

کیا ہم نے اس کو رروکنے کی کوشش کی؟؟ نہیں،اس لیے کہ دھرنے میں گانے بجائے جارہے تھے!!اگر اس لچر عذر کو مان بھی لیاجائے تو کیا ہم نے اس ظلم کی زبان سے مذمت کی؟مذمت نہیں دل سے بھی برا جانا؟؟یا یہ کہ کر اپنے ضمیر کو چپ کرادیا کہ دھرنوں کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہیں،لندن پلان ہیں،ایجنسیاں ہیں!!یہ حال ہے ہماری بے حسی اور ناسمجھی کا،اور تمنائیں یہ ہیں کہ پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے،کراچی دبئی اور لاہور پیرس کا منظر پیش کرے،اور تو اور ملک میں شریعت نافذ ہوجانے کاخواب دیکھنے والے بھی کم نہیں(اور اصلا اس میں کوئی قباحت بھی نہیں)،لیکن یہ تو اس وقت ہو جب عوام بھی ان انعامات کے قابل ہو،اپنے سب سے معمولی حق کے لیے جب ہم آواز نہیں اٹھاسکتے،تو ہمارا مقدر پھر گولیوں کی تھرتھراہٹ ہی ہوگا،ہمارے کاروبار ہڑتالوں سےتباہ ہونگے،ہمارے گھر سیلاب سے اجڑ جائیں گے،یہ بد دعائیں نہیں دنیا کا ضابطہ اور اللہ کی سنت ہیں،جو قوم ظلم کرتی اور ظلم سہنے کی عادی ہوجاتی ہیں ،اپنے خیر
خواہوں پر شک کرتی ہیں وہ قومیں زیادہ دیر تک نہیں جیتی،

قران میں بنی اسرائیل کو لعنت کا مستحق اس لیے ٹہرایاگیا کہ وہ گناہوں سے روکتے نہیں تھے،گنا کرتے نہیں گناہ سے روکتے نہیں تھے،آج وہی مرض اور خبط ہمارے اندر بھی ہیں،مختلف فیہ اور مباح چیزوں کو تو ہم 'احتیاط' کی بناء پر حرام سمجھتے ہیں،لیکن کرپشن،قومی خزانے کی لوٹ مار حکمرانوں کی قتل وغارت کو زندگی کا حصہ اور معمولی باتیں سمجھتے ہیں،اور اس جنون کے باوجود اپنے مصلح اور متقی ہونے کے لمبے چوڑے دعووں سے بھی باز نہیں آتے،قیامت کے دن حقوق اللہ کی عدالت میں تو عفو ودرگزر ہیں لیکن حقوق العباد میں نہیں،تھر میں سسکتے بچے ،ماڈل ٹاؤن میں مقتول خواتین،جامعہ حفصہ میں بہتا بے گناہوں کا خون یہ سب اللہ کی عدالت میں ہمارے سامنے ہوگا،ہم سے بھی سوال ہوگا ہم نے کیا کیا؟؟(جواب سوچنے سے پہلے اس بات کا خیال
رکھیے گا کہ یہ جواب اللہ کی عدالت میں دینا ہوگا جو دلوں کے حل سے خوب واقف ہیں)۔



بہرحال،دھاندلی کا مقدمہ عوام ہارگئی،سارے قومی مجرم جو پارلیمنٹ میں اکھٹے تھے وہ جیت گئے،اب تو عدالت نے بھی اجازت دیدی ہیں کہ جتنی دھاندلی کرنی ہو کرسکتے ہیں بس اس کا خیال رہیں کہ منظم انداز میں نہ ہو،بے قاعدگیوں کی صورت میں ہو،سیاسی مافیا اس فیصلے پر خوش ہیں،اور اس نےآئندہ عوام سےلڑنے کے لیے حمزہ شہباز،بلاول زرداری،مریم نواز کو تیار کرلیا ہیں،عوام کا اللہ ہی حافظ ہیں کیونکہ وہ اس فکر میں گم ہیں کہ دبئی کا ویزا کیسے مل جائے اور ہمارا کام بن جائے،ملک جائے بھاڑ میں



اسامہ الطاف ۔جدہ

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ۔پاکستانی عوام کے نام پیغام 1
http://www.siasat.pk/forum/showthre...age-to-Pakistani-nation&p=3400979#post3400979


https://osamaaltaf98.wordpress.com/2015/07/28/24/


 
Last edited by a moderator: