Jamaat-e-Islami wishes to welcome Maulana's Azadi march

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

26090123_45983972.jpg


لاہور:جماعت اسلامی نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے استقبال کی خواہش کا اظہارکر دیا،جے یو آئی نے مشاورت کے بعد منصورہ میں جماعت اسلامی کو استقبال کا وقت دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کا لاہور میں استقبال کرنے
کی خواہش کر دی ہے ،تاہم اس سلسلے میں جے یو آئی (ف) نے مشاورت کے بعد جماعت اسلامی کو منصورہ میں استقبال کا وقت دے دیا ہے ۔رہنما جماعت اسلامی مولانا سلیم اللہ قادری کا کہنا ہے کہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی دفترمنصورہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکا ہے ،اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عوام جعلی حکمرانوں کو تسلیم نہیں کرتے،عوام کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیج پر میرے ساتھ ہیں،عوام کے ووٹ پر ڈاکے کو تسلیم نہیں کرتے
ان نااہلوں نے ملک کی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ۔ پاکستان میں ڈاکوؤں کی حکومت کا راج برداشت نہیں کرسکتے،جس نوجوان نسل کو ایک کروڑ نوکریوں کا دلاسہ دیا تھا، آج بیس سے 25 لاکھ نوجوان بےروزگار ہوگئے۔ 400 اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Oh, To Yeh choha bhi Jahaz per sawar hona chahta hai …… Acha hay saray Chohay ekatahay hi Ghurk hon gay Inshallah …..
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
There are good reason why people don't give their votes to molvis.These molvis can not be trusted.They pretend to be pious and religious but they don't practice what they preach.