It’s 2-way trade; Malaysian PM on India considering trade curbs

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
514124_85741480.jpg


کوالالمپور: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر تنقید کے بعد ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کیساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارتی معاملات پر نظرثانی کی جائے گی، بھارت سے تجارت محدود کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ہمیں بھی سامان برآمد کر رہا ہے، یہ کوئی یکطرفہ تجارت نہیں ہے بلکہ یہ دونوں طرفہ تجارت ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملائیشیا کے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے گزشتہ ہفتے انہیں بتایا تھا کہ نئی دہلی ملائیشیا سے ناریل کے تیل کی درآمد محدود کرنے کے ذرائع پر غور کر رہا ہے۔

ان کے بقول یہ اقدام مہاتیر محمد کی اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر سے متعلق تقریر کے سلسلے میں اٹھایا جا رہا ہے جس میں ملائیشین وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر حملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے۔

ملائیشیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے تجارتی پابندیوں سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت ملائیشیا سے ناریل کے تیل کا سب سے بڑا درآمدی ملک ہے۔ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں بھارت اب تک ملائیشیا سے 30 لاکھ 90 ہزار ٹن پام آئل درآمد کر چکا ہے۔ جب کہ ملائیشیا پیٹرولیم مصنوعات، گوشت اور لائیو اسٹاک، دھاتیں اور مختلف کیمیکل بھارت سے درآمد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ مہاتیرمحمد نے یو این تقریرمیں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ وادی پرقبضہ کیا ہوا ہے۔ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

ملائیشین وزارت خارجہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا گیا تھا ، جس میں ملائیشیا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ملائیشیا مسئلہ جموں و کشمیر کا پرامن اور پائیدار حل چاہتا ہے کیونکہ مقبوضہ وادی کا پرامن حل خطے کے استحکام اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔


 
Last edited by a moderator:

IM SHAH

Senator (1k+ posts)
Mahatir Muhammad is a real Man.
This is what these so called Brother Muslim countries should do. if UAE and KSA just cancel all the business ties with India that will solve the whole problem. India will back off like a bag of shit.
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Mahatir Muhammad is a real Man.
This is what these so called Brother Muslim countries should do. if UAE and KSA just cancel all the business ties with India that will solve the whole problem. India will back off like a bag of shit.
Arabs are very short sighted people.They don't realise that India is their enemy too.I keep on saying that Indian RSS Hindus are enemies of ALL muslims.I will be proved right.These extremist Hindus are already lynching Muslims,they are forcing them to chant names of fake Hindu gods.They wll not stop until they have ethnically cleansed all Muslims from India.In Assam they have already made 3m mulims stateless.India needs to trade with Muslim countries.Muslim countries plenty of other countries to buy goods from.They don't need to rely on India at all.
 

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
دوستو، یاد ہوگا کل اسی موضوع پر میں نے ایک بلاگ شئیر کیا تھا :)
 

ranaji

President (40k+ posts)
آج معلوم ہوا کہ ایک نئی دوا ایجاد ہوئی ہے جو ایک بار پینے سے ہی بزدلوں کو دلیر نامردوں کو مرد اور ڈرپوک لوگوں می فوری مردانگی پیدا کر دیتی ہے اس بار کورکمانڈرز کونفرنس کب ہو رہی ہے میں وہ دوا سپونسر کرنا چاہتا ہوں ہوں امید ہے اسکے بعد ان می اتنی ہمت ضرور پیدا ہو جائیگی گی کہ اس منافق اسلام فروش فراڈی اور انڈین جماعت علمائے منافقین کی پاکستان برانچ کے ہیڈ حرام خور اور آگے پیچھے کے گے فضل الشیطان حضرت لوط کی قوم کے پیروکاروں کے چیف کو نتھ اور لگام ڈ ال کر اسکی کشمیر کے خلاف سازش کو اسی کی تشریف می گھسسا سکیں اور انڈین کی پاکستان میں ڈیزل کے تھرو ہونے والی فنڈنگ اور ملک دشمنی اور کشمیر کے خلاف سازش کو روک سکیں پلیز مجھے تاریخ بتا دیں اور