Ishaq Dar's son bashes Mufti Abdul Qavi

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈارنے غلط بیانی پر پی ٹی آئی علماونگ کے سابق سربراہ مفتی عبدالقوی پرشدید تنقید کی ہے۔

مفتی عبدالقوی نے دبئی میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو میں 4 عمارتوں کو اسحاق ڈارکی ملکیت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے حاصل ہونے والا کرایہ اسحاق ڈار لے رہے ہیں۔

ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع 4 بلند وبالا عمارتوں کو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے ملک کو لوٹا، ملک میں انتہائی پسماندگی اور بیروزگاری کی کیفیت ہے، اسلام کے نام پر بنائے جانے والے مظلوم ملک کو لوٹنے والےبدنصیب سابق وزیرخزانہ محترم اسحاق ڈار نے یہ 4 عمارتیں خریدیں جہاں سے آج کرایہ آرہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1201190358295752714
ویڈیو کےجواب میں علی ڈار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے مفتی قوی کو ظاہری حلیے سے عالم قرار دیا اور کہا کہ ان عمارتوں کا مجھ سے ، ڈارصاحب سے یا میرے بھائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

علی ڈار نے طنزکرتے ہوئے لکھا عمارت پر ’’دیار ‘‘ لکھاہے جسے مفتی قوی غلطی سے ڈار پڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دیار دبئی کی معروف ترین تعمیراتی کمپنی ہے۔

مفتی قوی نے ویڈیو میں مسلم لیگ ن کے حامیوں کیلئے بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈوب کے مر جانا چاہیے ان تمام لوگوں کو جواس وقت بھی ن لیگ اور میاں شریف کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ تمام پاکستانیوں کو بڑے ادب کے ساتھ کہتا ہوں چوروں کو سمجھے۔

انہوں نے ملکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے علی ڈارکی ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں غلط معلومات دینے پر مفتی قوی کیخلاف ناراضگی کااظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1201194096901021696
ایک صارف نے واضح کیا کہ دیار کو دبئی اسلامک بینک میجنگ ڈائریکٹر چلاتے ہیں۔



 
Last edited by a moderator:

Goss001

Citizen
This video in Business bay, Dubai is fake. These are not properties of Ishaq Darr, or his sons. Mufti sb, you should verify which property they own instead of making fake videos. This mufti is also a controversial personality.