Is Tabah-haal Maaishat k Challenge ka Bahaduri se Muqabla karnay per PM Imran Khan ko Salam Paish Karta Hon - Usman Dar

aminm62

Politcal Worker (100+ posts)
کانفرنس روم میں گہری خاموشی طاری تھی۔ کابینہ کے اہم ترین افراد اپنی نشستوں پر براجمان ہو چکے تھے۔ خان صاحب کی آمد کسی بھی لمحے متوقع تھی۔ وزرا کے علاوہ میٹنگ میں خان صاحب کے ایک خصوصی مصاحب بھی تشریف رکھتے تھے جو بار بار بہت دلار کے ساتھ بیرونی دروازے کو دیکھتے تھے۔ ان کی ایک نظر اپنی گھڑی پر اور دوسری دروازے پر تھی۔ کابینہ میں حالیہ رد و بدل کے بعد یہ اہم نوعیت کا اجلاس تھا۔ اس ہنگامی اجلاس میں صرف اہم ترین ورزا کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر ، مشیر اس طرح کے ہنگامی اجلاس سے خوف زدہ ہی رہتے تھے کہ جانے کب، کس کے نام رخصت کا قرعہ نکل آئے۔ اسی خدشے کے پیش نظر کانفرنس روم میں موجود ارکان میٹنگ سے پہلے ’لاسٹ منٹ‘ تیاریوں میں مصروف تھے۔ فائلوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا ، کاغذات کو درست کیا جا رہا تھا۔ سب سے پہلے وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان صاحبہ تشریف رکھتی تھیں۔ ان کے سامنے اینکروں اور چینلوں کی فائل رکھی تھی۔ دوسری فائل میں صحافیوں کے کارنامے تحریر تھے۔ وہ کبھی اپنی نوک پلک درست کرتیں کبھی ان فائلوں کو تختہ مشق بنا رہی تھیں۔ ان کے عقب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری تشریف رکھتے تھے۔ سائنس کے میدان میں ان کے حالیہ دوربینی کارناموں کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کی برخواستگی کا مطالبہ بھی ان کے سامنے دھرا تھا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود ان ڈھائی کروڑ بچوں کے مندرجات سنبھالے بیٹھے تھے کہ جنہوں نے ابھی سکول جانا تھا اور جن کا ذکر گذشہ پانچ سال سے خان صاحب کی ہر تقریر میں ہو رہا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران سے تعلقات کی درستگی اور سی پیک کے ثمرات کی فائل سمیٹے بیٹھے تھے۔ ٹائی کے ساتھ ساتھ اپنی انگریزی کی نک سک بھی درست کر رہے تھے۔ فہمیدہ مرزا صوبائی تعلقات میں بہتری کی تجاویز لے کر آئی تھیں۔ نور الحق قادری حج کے انتظامات پر شاباش کے متقاضی تھے۔ وزیر اعظم کے ’سپوکس مین‘ ندیم افضل چن وزیر اعظم کے متوقع بیانات اور ان کے غیر متوقع مضمرات پر بات کرنے کے خواہاں تھے۔ گذشہ بیانات کے مضر اثرات پر مبنی فائلوں کا ایک انبار ان کے سامنے موجود تھا۔ پارلیمانی امور کے وزیر اعظم سواتی پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کے حوالے سے کچھ نکات تیار کر کے لائے تھے۔اس ہنگامے کے ملکی سیاست پر اثرات کو بھی آج ان کا موضوع ہونا تھا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے سامنے نہ کوئی فائل تھی نہ ان کے سامنے کوئی کاغذ دھرا تھا۔ وہ بس خاموش، خاموش سے خلا میں گھور رہے تھے۔ سول ایوی ایشن کے وزیر غلام سرور بھی بھرپور تیاری سے شامل حال تھے۔ وزارت پٹرولیم کے چھن کے جانے کا ان کے چہرے پر ملال ضرور تھا مگر نئی وزارت کی خوشی بھی ان سے سنبھالی نہیں جا رہی تھی۔ سب سے آخر میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ تشریف رکھتے تھے۔ ان کے سامنے فائلوں کا ایک انبار تھا۔ کبھی وہ آئی ایم ایف کی فائل نکالتے، کبھی چشمے کے نیچے سے روپے کی گرتی ہوئی قدر پر نظر ڈالتے، کبھی سٹاک مارکیٹ کی حالت زار پر نگاہ ڈالتے، کبھی ترقیاتی بجٹ کو روکنے کی تجاویز والے صفحے پر نگاہ ڈالتے اور کبھی ان ممالک کی فہرست نکال کر سامنے رکھتے جن سے قرضہ ملنے کا امکان ابھی بھی موجود تھا۔ اچانک خان صاحب کے خصوصی اور چہیتے مصاحب اپنی نشست سے اٹھ کر دروازے کی جانب لپکے۔ یہ اس بات کا عندیہ تھا کہ خان صاحب تشریف لا چکے ہیں۔ میٹنگ روم کا دروازہ کھلا اور خان صاحب تیز تیز چلتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئے۔ خان صاحب کے لباس میں آج دو کی بجائے تین سوراخ تھے جو اس بات کا بین ثبوت تھا کہ آج معاملہ گھمبیر ہے۔ ورزا نے بات کرنے کی اجازت چاہی ہی تھی کہ خان صاحب نے خود ہی مائیک تھام لیا۔ پہلے تو انہوں نے نواز شریف کی لوٹ مار پر اراکین اجلاس کو تفصیلی لیکچر دیا اور ان کو ایک دفعہ پھر باور کروایا کہ کس طرح نواز شریف کے چار فلیٹوں کی وجہ سے یہ ملک ستر سال سے ترقی نہیں کر سکا۔ نواز شریف سے فرصت پا کر خان صاحب آصف زرداری کے درپے ہوگئے اور پوری پیپلز پارٹی کو چور، ڈاکو، غدار اور جانے کیا کیا کہہ گئے۔ اس صورت حال پر وزرا نے سکھ کا سانس لیا ۔ خان صاحب کی ابتدائی گفت گو اس بات کا پیش خیمہ تھی کہ آج نہ کسی وزارت کی کارکردگی پر بات ہوگی نہ کسی کی فہمائش ہو گی، نہ کسی کی وزارت تبدیل ہو گی ، نہ ڈانٹ ڈپٹ کا کوئی امکان ہے اور نہ ہی ترقیاتی امور کے بارے میں اظہار خیال کی نوبت آئے گی۔ اس صورت حال کو بھانپ کر تمام وزرا کرام بڑھ چڑھ کر ماضی کے ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن پر چاند ماری کرنے لگے۔ ایک ارب کو سو ارب اور سو ارب کو ہزار ارب بتانے لگے۔ اتنا شور مچا کہ میٹنگ روم میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔ خان صاحب اس صورت حال سے اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنا سیاہ چشمہ لگا لیا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ اب میٹنگ برخواست ہو چکی ۔ آج کا کام ہو چکا ہے۔ باقی کل دیکھا جائے۔ جان کی امان پاتے وزرا جب رخصت ہونے لگے تو خان صاحب کے خصوصی مصاحب شرکا سے گویا ہوئے۔ ’ کیا آپ میٹنگ سے رخصت ہوتے ہوئے اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ جس کی وجہ سے آج آپ لوگوں کو وزراتیں نصیب ہوئی ہیں؟ کیا آپ اس قائد کو سلام پیش کرنا چاہیں گے جس کے ’وژن‘ کی وجہ سے آج آپ اس منصب پر براجمان ہیں؟ کیا اس عظیم لیڈر کے حق میں ایک فلک شگاف نعرہ ہم سب کا فرض نہیں بنتا؟ میٹنگ میں موجود تمام وزرا نے بے ساختہ اپنا دائیاں ہاتھ فضا میں بلند کیا اور ہم آواز ہو کر ایک فلک شگاف نعرہ لگایا۔’جئے بھٹو‘ اس کے بعد میٹنگ ہال میں ایک مہیب خاموشی چھا گئی اور کابینہ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لِئے ملتوی کر دیا گیا۔ نوٹ۔ یہ ایک تخیلاتی کالم ہے اس میں سے سچائی تلاش کرنے والے خود اپنی عاقبت کے ذمہ دار ہوں گے۔ Ammar Masood
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
Ji mulki salamati khatrey main par jati hai
jab haremkhor generals ka naam corruption main ata hai
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سیاستدان اس قابل ہوں کے دوسروں کا احتساب کریں سکیں. وہ بچارے تو اپنے گناہوں سے بچنے کے لیے این آر او کے منتظر رہتے ہیں
 

desan

President (40k+ posts)
Priceless facial expressions of Meher Bukhari after Gills comment about anchors who do planted shows.
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
یہ لو 46 منٹ کے پروگرام میں 16 منٹ اس نے خواجہ آصف کو دے دیے۔ پھر باقی کے 30 منٹ اس نے برابر بانٹے ہوں گے۔ مطلب اس کا یہ نکلتا ہے کہ 46 منٹ میں سے اس 23 منٹ اس نے ن لیگ کو دیے۔ کوئی بات نہ بھی ہو تو پروگرام کی فارمیشن ہی اپنی زبانی بہت کچھ بول رہی ہے۔ اور دیشان بھیا اے آر واے نے اپنی وڈیو اس فورم پر بلاک کر کے رکھیں ہیں۔ان کے چینل کی وڈیو کو یو ٹیوب کھول کر ہی دیکھنا پڑتا ہے۔
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
First, finish the accountability of Politicians than we will go for others.
Who stops them when PPP & PMLN was in power to make accountability for others?
It was them who believed in "Luto aur lutne do" but now sorry bro, it's a new game altogether.
Minus Altaf, Minus Nawaz, Shahbaz & family, Minus Zardari, Talpur & family & in later stage Minus Fazlur Rahman & Achakzai. Pakistan will be pure.
 
Last edited:

peoplesoft

Senator (1k+ posts)
٢ مہمان نون لیگ سے، ١ پی پی پی پی سے اور اس پر ٢٠ منٹ عباسی کا اپنا بھاشن، اس سے زیادہ یک طرفہ شو شاید ہی دیکھنے کو ملے
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Jinki choori sabit hui hai, unko koi haq nahi ke wo kisi ki bhi accountability karwanay ki demand karain, pehlay apna hisaab chukain, phir aik Pakistani ki haiseyat say kisi bhi karawai ki demand kar saktay hain.
Aur accountibility say koi bhi mustasina nahi hona chahiyai, qanoon sub keliye braber hona chahiye, aik hi jurm pay aik ko choor kehna aur dosray ko izzat say ghomnay ki ijazat sirf tabahi phelaye gi.
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
No need to watch such baseless program, no constructive work from those anchors,
Their program runs on instability that’s what they want.
Why don’t they listen to DGISPR who requested to do one program for real issues and bring the experts.