Pashaz PaTwarI
Banned
تو جناب انصاف کے بارے میں گزارش یہ ہے کہ محترم زین عطرات صاحب، غلط ہجوں کی معافی فرماتے ہوئے
انصاف کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کیا پاکستان میں انصاف ناپید ہے کہ نہیں؟ اور اگر ہے تو کیوں ہے
جواب یہ ہے کہ زین صاحب خود ہی اس سوال کا جواب ہیں، مثال کے طور پر یہ اس فورم پر نیوبی یعنی نئے ممبر کی حیثیت سے آئے ہیں مگر انصاف کے تمام تقاضوں کو پھلانگتے ہوئے، ان کی تمام پوسٹس بغیر موڈریشن کے اس فورم پر پوسٹ ہوتی ہیں، اور ہم جیسے نتھو خیرے چھے چھے مہینے موڈریشن کی تلوار تلے ہوتے ہیں
تو جناب جس کے ہاتھ میں جو اختیار ہے، وہ اس کا غلاط استعمال کرتا ہے، اور پھر چونکہ اس کا اپنا برتن انصاف سے خالی ہو چکا ہوتا ہے اس لیے انصاف کے متعلق سب سے زیادہ صدا بھی وہی بلند کرتا ہے، گویا چور مچائے شور
یہ تو وجہ ہو گئی نا انصافی کی، اختیارات اور تعلقات کا غلط استعمال، چھوٹے سے بڑے درجے تک ہر جگہ
اگلا سوال ہے انصاف کی ناپیدی کا، تو جناب جس طرح ایک ریگولر میمبر اس فورم پر آ کر موڈریٹد پوسٹس سے اپنے مراسلات کا آغاز کرتا ہے تو آخر کار وہ موڈریشن کی تلوار سے آزاد ہو کر ایکسپرٹ یعنی ماہرالقادری کے درجے تک بھی پہنچتا ہے، اس میں انصافی پٹواری یوتھیے اور نورے سب شامل ہیں اور وسیم صاحب بلا تفریق سب کو یہ انصاف فراہم کرتے ہیں، گویا انصاف سب کو ملتا ضرور ہے، کسی کو جلد کسی کو بدیر
اور یہ جو انصاف میں دیر یا اندھیر مچتی ہے وہ اسی لیے مچتی ہے کہ وسیم صاحب کے نیچے بہت سے بااختیار لوگ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس طرح وسیم صاحب کو موڈریٹرز پر انحصار کر کے اس فورم کو چلانا ہوتا ہے اور ان کے لیے قطٰعآ ممکن نہیں کہ ہر شخص کی ہر پوسٹ کو بذات خود معائینے کے بعد نمودار ہونے دیں، اسی طرح چیف جسٹس، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے لیے ممکن نہیں کہ ہو جگہ ہر وقت روشنی کی طرح موجود ہوں
اپنا وقت اور پیسہ لگا کر یہ پوسٹ کر رہا ہوں، اتنی توجہ ضرور دیجیے جتنے کی یہ پوسٹ مستحق ہے

You loose your mind when other person is a blind follower and is not ready to accept mistakes.