Indian actors oppose abrogation of Article 370 in Kashmir

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
Vija-770x433.jpeg


ممبئی: کمل ہاسن، سنجے سوری، دیا مرزا اور زائرہ وسیم کے بعد اب تامل فلموں کے مشہور سپر اسٹار وجے سیتھوپاتھی نے بھی کشمیر کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو خلافِ جمہوریت قرار دے دیا ہے جس پر انہیں تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

وجے سیتھوپاتھی نے کچھ روز پہلے آسٹریلیا کے ایک تامل چینل ’’ایس بی ایس تامل آسٹریلیا‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا آرٹیکل 370 کی منسوخی، جمہوریت کے خلاف ہے۔ ’’کیا میں کسی اور کے معاملات میں مداخلت کرسکتا ہوں؟ کسی کے بارے میں یہ اظہار تو کیا جاسکتا ہے ہمیں اس کی پروا ہے لیکن ہم کسی پر اپنے فیصلے ٹھونس نہیں سکتے۔ اس حرکت نے مجھے افسردہ کردیا ہے،‘‘ تامل سپر اسٹار نے کہا۔

واضح رہے کہ وجے سیتھوپاتھی کو گزشتہ دنوں ملبورن، آسٹریلیا میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں ’’سپر ڈیلکس‘‘ نامی تامل فلم میں خواجہ سرا کا کردار نباہنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ شاہ رُخ خان نے بھی انہیں اپنے فلم کیریئر کا بہترین اداکار قرار دیا ہے۔