India Bound By Agreement To Play Pakistan In World Cup: ICC

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
45r39hjo_india-pakistan-afp_625x300_18_March_19.jpg

پاکستان میں جلد غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع ہوجائے گی، آئی سی سی چیف

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے خطرناک ترین دور سے نکل آیا،جلد غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی۔

conference-richardson-kolkata-executive-council-international-cricket_aefda912-7eca-11e8-bd7f-aad8d1b78451.jpg

پی ایس ایل کا انعقاد خوش آئند ہے،ملک میں آہستہ آہستہ کرکٹ واپس آرہی ہے،بھارت نے آئی سی سی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ٹیم قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان سے کھیلنے کی پابند ہے، البتہ دوطرفہ سیریز کا فیصلہ دونوں بورڈز کرتے ہیں،انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بھارت کے پاکستان سے ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے سوال پر رچرڈسن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شریک تمام ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ ایک دوسرے سے کھیلنے کے پابند ہیں۔

اگر کوئی ٹیم کسی سے نہ کھیلے تو حریف کو پوائنٹس دے دیے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ پاکستان خطرناک ملکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز یہاں آنے سے اجتناب برتتے تھے،حال ہی میں نیوزی لینڈ کا واقعہ پیش آگیا، پاکستان اس مشکل دور سے گزرا ہے،اس نے بہادری کے ساتھ سنگین حالات کا مقابلہ کیا، جو کچھ نیوزی لینڈ میں ہوا پاکستان میں ایسا ہی ہوتا تھا، یہ ملک ایسے حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مثال ہے۔

مشکل دور میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ کھیلی اوربہت سی کامیابیاں بھی سمیٹیں،اب ملک میں صورتحال بتدریج تبدیل ہورہی ہے، پاکستان قدم بقدم آگے بڑھ رہا ہے،آہستہ آہستہ غیرملکی ٹیموں کی آمد بھی شروع ہو جائے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی واپسی کیلیے بہت کوششیں کیں، آئی سی سی ان تمام معاملات پر پی سی بی کے ساتھ ہے، رچرڈسن نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں

جس نے مجھے پی ایس ایل فائنل اور اختتامی تقریب میں مدعو کیا،بورڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جو کراچی آئے،پاکستان کیخلاف ایک سوچ ہے کہ یہاں حالات خراب ہیں، پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے یہ تاثر غلط ثابت ہوگیا،سیکیورٹی کے حوالے سے آئی سی سی اپنا کام کر رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے تمام خدشات کو دور کیا جائے گا،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے آرمی کیپس پہن کر دراصل ہلاک ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دینا چاہا تھا، رچرڈسن نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے رکن ممالک کو دعوت دے ہم تعاون کریں گے، نیوٹرل رہنا ہماری ذمہ داری ہے،پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ثابت قدم ہے،

باہمی تعلقات کی وجہ سے پاک بھارت سیریز کا انعقاد متاثر ہوا ہے، دو طرفہ سیریزکیلیے بورڈز ہی فیصلہ کرتے ہیں،آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھرپور تعاون کرے گی، انھوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ پروگرام پرعمل کرنا رکن ممالک کی ذمہ داری ہے۔

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
Steyn peshawar main phir bhi koi match nahin hoga , likh lo yea bath because of our extreme culture or whatever u wana say to it.
 
fakarddin

Councller (250+ posts)

Stop terrorists first then every nation will come to pakistan including india .