'In or Out?': ICC gives ruling over amateur cricket match

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

سندھ میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز آؤٹ، آئی سی سی نے ٹوئٹر پر رولنگ دے ڈالی


میچ کے دوران ایک بلے باز دلچسپ انداز میں آؤٹ ہوا، لیکن شاید اُسے اپنے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں تھا—۔ ویڈیو اسکرین گریب

کرکٹ اور پاکستانیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، چاہے کوئی آفیشل میچ ہو یا گلی محلے میں کھیلا جانے والا کرکٹ میچ، کھلاڑی اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔


ایسی ہی ایک 'سنجیدگی' حال ہی میں اُس وقت دیکھنے میں آئی جب سندھ کے کسی شہر میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک بلے باز دلچسپ انداز میں آؤٹ ہوا، لیکن شاید
اُسے اپنے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں تھا۔


https://twitter.com/x/status/998900557992660992
یہی وجہ ہے کہ مذکورہ کرکٹ میچ کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج کر آؤٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رولنگ مانگی گئی۔
اور جناب دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے اس ویڈیو کا جائزہ لیا اور اپنے فیصلے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔
آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلے باز کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، 'حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی۔'
مزید کہا گیا، 'بدقسمتی سے (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بلے باز آؤٹ ہے'۔

یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ میچ کب کھیلا گیا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مقامی کرکٹ میچ سے متعلق رولنگ دینا واقعی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔
دوسری جانب اس ٹوئیٹ کے بعد کرکٹ شائقین کے تبصرے بھی شروع ہوگئے، خصوصاً پاکستانی مداحوں نے گلی محلوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے خوب خوب یادیں تازہ کیں۔



سورس
 
Last edited by a moderator:

BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
کبھی یہ قوم ملک کے ساتھ اتنا انٹرسٹ رکھتی تو آج کوئی نورا اس کی اک پائی بھی لوٹنے نا پاتا۔



،
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
:pمجھ سے پوچھ لیتا میں بھی آؤٹ دے دیتا ایویں آئی سی سی تک جا پہنچی بات،گھر کی بات بھی گھر میں رہتی ۔۔