Imran Khan's nephew identified leading Lawyer's attack on PIC [video added]

ELhKqv_W4AEb9cL
ELhKqvkXsAQ4ymc
https://twitter.com/x/status/1204795018298437637
 

Imran the legend

Chief Minister (5k+ posts)

Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
ہسپتال میں ہنگامہ آرائی، جس سے دل کے مریصوں کو کرب سے گزرنا پڑابلکہ جانیں بھی گئیں انتہائی اندوھناک اورشرمناک عمل تھا۔ایک ایسا واقعہ جس سے بحیثیت قوم ہمارے سر جھک جانے چاہیں تھےمہذب دنیا میں ایسا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ بلا شبہ وکلا برادری جنہیں معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ خیال کیا جاتا ہے اور جو خود کو قانون کے رکھوالے کہتے ہیں سے اس عمل کی توقع نہیں تھی۔اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔
لیکن ہم کیا کر رہے ہیں ؟
وکلا برادری بڑی ڈھٹائی سے اپنا دفاع کر رہی ہے۔انہیں اپنے کئےپر کوئی شرمندگی نہیںبلکہ ہڑتالیں کروا رہے ہیںہ ۔
وکلا کی طرح ڈاکٹرز کمیونٹی جو انسانیت کے لئے مسیحا ہیں، جن سے انتہائی سنجیدگی، بردباری اوربالغ نظری کی توقع کی جاتی ہے جوشیلےینگ ڈاکڑز کے نرغے میں ہے جو آئے روز سڑکوں پر تماشا لگاتے ہیں، ہسپتالوں کو بند کرتے ہیں۔ اور جنہوں نے وکلا کو اکسایا لیکن ہنگامے کے وقت مریضوں کو مرتا چھوڑ کر اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ گئے۔۔
سیاست دان اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔ کوئی نون لیگ پر اس کا ملبہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور کوئی عمران خان کے بھانچے کو لے کر پی ٹی آئی کا منہ کالا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میڈیا انسانیت کی جلتی لاش سے اپنا سگریٹ سلگانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا۔
سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم کس سمت رواں ہیں؟
کیا ہم جانتے ہیں کہ اس کا اختتام کہاں ہوگا؟
عدم برداشت، باہمی احترام کی ناپیدگی،بزور طاقت اپنی رائے مسلط کرنے کا رویہ،اور نظریاتی مخالف کے لئے انتہائی نفرت کا جذبہ ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔
کاش قیادت، سیاسی ہو یا مذہبی اس بات کا ادراک کر لے۔ قوم کو گروہوں اور ٹکروں میں بانٹ کر قومی وحدت اور یکجہتی کو جو نقصان ہم پہنچا رہے ہیں اس سے ہم اپنے دشمن کا ہمیں سرنگوں کرنے کا کام آسان بنا رہے ہیں جو وہ اپنی تمام تر کاوشوں کے باوجود نہیں کر سکا۔ ،