حسن نثار کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت کو پورا وقت ملا تو اکنامک ورلڈکپ جیت جائیگی۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے اشاروں پر ہمیں خوش ہونا چاہئے، پی ٹی آئی حکومت کو پورا وقت ملا تو اقتصادی ورلڈکپ جیت جائے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں بہت لائق تھیں جو پاکستان کی معیشت کو بستر مرگ پر ڈال گئیں.اس حالت میں معیشت کی بہتری معجزہ ہی ہے۔ عمران خان کے حاسد دیکھنا نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت ٹھیک ہو۔
حسن نثار نے مزید کہا کہ وہ بھارت کی معاشی ترقی کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پر ہونے پر خوش نہیں ہیں لیکن مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی معیشت اوپر جارہی ہے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ وہ جب بھارت گئے تو انہوں نے بھارت کے مقدس شہر متھرا میں ایسی غربت دیکھی کہ کانوں کو ہاتھ لگالئے ان کا دل نہیں کیا کہ وہ یہاں رکے۔۔
مہنگائی پر حسن نثار کا کہناتھا کہ جن لوگوں کو آپ بار بار لاتے رہے ہواسکی کوئی تو سزا بھگتو