چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر پربلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں،
عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا، اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔