Imran Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging BBC News

Annie

Moderator

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں فوج نیوٹرل امپائر ہو گی: عمران خان

140821140725_imran_khan_pakistan_624x351_epa.jpg

جعمرات کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے جمعرات کی نصف شب راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے آرمی چیف کو بتایا ہے کہ جب تک نواز شریف ہیں اس وقت تک انتخابی دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انھیں بتایا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں فوج نیوٹرل امپائر ہو گی۔

پاکستان

عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے انھیں یقین دلایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی
کمیشن قائم کیا جائے گا۔

جمعرات کی رات اسلام آباد دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہم کل ن لیگ کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے اور اگر ہماری انڈر سٹینڈنگ ہو گئی تو کل جشن ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے استعفے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا اور اگر کل دوپہر تک نواز شریف کا استعفیٰ نہ آیا تو وہ شام کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے مقصد کے بہت قریب آ چکے ہیں صرف وزیراعظم کا استعفیٰ باقی ہے۔ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو دھرنے کو ملک کے دیگر حصوں تک پھیلا دیا جائے گا۔
"ہم اپنے مقصد کے بہت قریب آ چکے ہیں صرف وزیراعظم کا استعفیٰ باقی ہے۔ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو دھرنے کو ملک کے دیگر حصوں تک پھیلا دیا جائے گا۔"

عمران خان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے جمعرات کی رات گئے اسلام آباد دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں انقلاب کے پورے ایجنڈے پر بات ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ وہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے مطمئن اور پرامید ہیں کہ انقلاب مارچ کے مقصد کے حصول کے لیے آرمی چیف اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ شریف برادران نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کے معاملے پر دھوکا دیا ہے۔ میڈیا کو دی جانے والی ایف آئی آر کچھ اور ہے جبکہ اصل ایف آئی آر کچھ اور ہے۔ صبح آرمی چیف پرانی ایف آئی آر منسوخ کرا کے نئی ایف آئی درج کرائیں گے۔

ڈاکٹر قادری کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔
اس سے پہلے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقات کی تھی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے اس ملاقات سے پہلے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ثالث مقرر کر دیا ہے۔
ادھر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں سے موجودہ سیاسی بحران میں بری فوج کے سربراہ کی ثالثی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مذاکرات کرنے کا کہا ہے۔
جعمرات کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل کی وزیراعظم نواز شریف سے تین دن کے دوران دوسری ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات میں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر جنرل راحیل نے یہ ملاقات کی تھی۔
حکومت نے جمعرات کو ماڈل ٹاؤن واقعے کا مقدمہ درج کرنے میں لچک دکھائی اور شام کو لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت 21 حکومتی شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

Source: http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140828_army_chief_imran_tahirul_qadri_rwa.shtml

1REW3.jpg

Last edited by a moderator:

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

tou is ka mtlab hey khan sahib ko raheel shreef per etmaad hey. kahin chohdry iftikhar wala kaam tou nahi ho ga.key kal ko raheel shreef ko galian detey phirain.
 
Res1Pect

Minister (2k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

The 'Dajjal Media' which is the Staunch Supporter of Nawaz is bending words to put the blame of Army intervention on IK.

The Reality is that 'On a Boot-Licking Request of Nawaz govt that they made to the COAS, they implored the Army Chief to play the role of the mediator in order to save their 'Filthy Democracy'...and in response to this request by Govt, Army offered IK to investigate the rigging matter under Army supervision...and IK accepted it on the condition that NS resigns "

See how Jewish-controlled, Nawaz-oriented Foreign media twisted the words to put the blame on IK.

Shame on You, NOORO...Shame on every Darbari
 
moaviz

MPA (400+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

aaj ZUlfiqar mirza ke statement yad a gai against Rahman Malik #ye Bnana kha raha ho tou kahta hai k apple khaa raha hn# ..Itnaaa jhoot .
 
MHAMZA

Minister (2k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

The Gov is in no mood to resolve this issue ...............
Most probably they are busy authenticating their mandate in the basement of COMATS building and once it is all ready they will in a much better position to handle the situation right now they want time to make all ballots all nice and ready with finger prints and all!!!!!!!
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

افتخار چودھری کو سب سے پہلے کٹہر ے میں لانا چاہیے ، اصل فساد کی جڑ وہی بنا ہے
عمران خان نے راحیل شریف پر اعتماد کر کے قوم کو مزید بحرانی کیفیت سے نکال دیا ہے
 
aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

کتے کی دم ، گنجوں کے اصول ، کبھی سیدھے نہیں ہو سکتے یہ جیسے تھے ویسے ہی ہیں اور سدھرنے کی امید ہے بھی نہیں ، ابھی میں نیوز دیکھ رہا ہوں آئی ایس پی آر کا بیان آیا ہے کہ حکومت نے ہمیں کردار ادا کرنے کا کہا ، گنجا بکواس کر رہا تھا کہ آرمی نے ہم سے اجازت مانگی ، پھر نونی ٹونز بکواس کرتے ہیں کہ محترم میں نواز شریف کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے ، محترم ایسا ہوتا ہے ؟؟ جھوٹے مکار
 
کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

ISPR waley jhoot bol rahey hain.

ہاں معاہدہ بھی جھوٹ تھا پہلے تھا ہی نہیں پھر کہا دس کا نہیں پانچ کا تھا اور سب کو پتہ ہے دس سال ہی تھا ، آپ کریں ان کا اعتبار میں نہیں کر سکتا
 
کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

is mulik main sirf ISPR waley ya phir IMRAN KHAN sacha hey.

ہاں معاہدہ بھی جھوٹ تھا پہلے تھا ہی نہیں پھر کہا دس کا نہیں پانچ کا تھا اور سب کو پتہ ہے دس سال ہی تھا ، آپ کریں ان کا اعتبار میں نہیں کر سکتا
 
Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

کم از کم ، کم از کم نوروں سے زیادہ سچے ہیں

عمران خان کی یہ ہی تو سب سے بڑی خامی ہے کہ وہ سچا ہے..... یہ خوبی ہمارے ملک میں نہیں بکتی ہے... اس کے خریدار بہت کم ہے.... ہاں لیکن منافقت بہت بکتی ہے اور یہ مال خان بیچتا نہیں
 
Annie

Moderator
Re: Khan wants Army to be Neutral Umpire to investigate rigging: BBC News

tou is ka mtlab hey khan sahib ko raheel shreef per etmaad hey. kahin chohdry iftikhar wala kaam tou nahi ho ga.key kal ko raheel shreef ko galian detey phirain.
آپکے پاس کوئی اس سے بہتر امپائر ہے تو بتانا پسند کریں گے ، اگر آپ بی بی سی کے اس ارٹیکل کو پڑھیں تو اسمیں لکھا ہے کے راحیل شریف نے نیوٹرل امپائر بن کر دھاندھلی کی انویسٹیگیشن میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے

کس کی نگرانی میں تحقیق ہو ؟ وہ جو الیکشن سے پہلے بابا جی وزراعظم بنے تھے انہوں نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں پر اپنے ہی بیٹے کو باہر سے بلا کر اونچی جاب پر لگا دیا تھا ، یہاں فائدہ اٹھانے میں سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ، نادرا کا چیئرمین گھر بھیج دیا اب آسمان سے تو فرشتے اترنے سے رہے جو اس کرپٹڈ نظام میں آکر سچ جھوٹ الگ کریں گے ، لے دے کر ان جرنیلوں پے امید رہتی ہے کے وہی کوئی اپنے رعب سے اس فراڈ حکومت کو دھاندھلی کی صاف انویسٹیگیشن کرنے کو کہے ،
خان صاحب کا یہ کہنا درست ہے کے جب تک نواز حکومت ہے صاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں

ISPR waley jhoot bol rahey hain..

کیا آپ نواز کے اتنے جھوٹ سننے کے بعد بھی سمجھتے ہیں کے فوج جھوٹ بول رہی ہے ، یاد کروا دوں یہ وہی نواز ہے جس نے کہا میں نے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا پھر کہتا پانچ سال کا تھا ، کبھی اسکو زرداری چور نظر آتا تھا تو کبھی عظیم جس نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں ، ان جھوٹوں پر کس طرح اعتبار کیا جا سکتا ہے