Imran Khan Speech at Faisalabad Jalsa - 5th May 2013

S.Sharif

New Member
Re: Imran Khan Speech in Faisalabad Jalsa... A huge turn out !! Tsunami is everywhere

its awesome! look at the junoon!!! IK's one of the best speeches.tsunami is on the way.
 

aqeel813

Minister (2k+ posts)
My city....... chaaaaaa gya fsd... Nadir Pervez is a big big thing... Now things will change so fast in FSD... This guy has a great respect in FSD..(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
شیر سرکس میں بھیج د یں:عمران خان

شیر سرکس میں بھیج د یں ، پاکستانیوں کو قوم بناﺅں گا ، ٹیکس کم کرکے سب سے لیں گے :عمران خان

news-1367779488-2482.jpeg



32 منٹ پہلے




لاہور، چنیوٹ،فصیل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ن کا مقابلہ جنون سے ہے، بھکاریوں کی کوئی عزت نہیں کرتا، سڑکیں بنانے کی بجائے قوم بنائیں ، جب تک ہم ایک قوم نہیں بنتے ، مشکلات میں پھنسے رہیں گے ،کچھ لوگ آج بھی دین کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں ، سرکس کے شیر کو ووٹ نہ دیں ، اسے سرکس تک ہی رکھیں ، زرداری نواز پر ترس آتا ہے جنہیں اب باری نہیں ملے گی اور ہم گیاہ مئی کی شام سڑکوں پر ملک میں تبدیلی کی فتح کا جشن منائیں گے ۔

ایوان اقبال میں تقریب، چنیوٹ اور جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے ملک کی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہاکہ جو قوم اپنی حالت نہیں بدلتی اللہ اُن کی حالت نہیں بدلتا، مہنگائی کی وجہ سے ماں باپ کا علاج نہیں کراسکتے ،اللہ نے ملک کو سب کچھ دیا لیکن ہم نے پاکستان کے لیے کیاکیا؟ہم اپنے ذخائر سے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ آباﺅ اجداد کو ملک پر فخر تھا،تحریک انصاف اقتدار میں آکر ایک قوم بنائے گی ، جب تک ایک قوم نہیں بنتے مشکلات رہیں گی ، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھناہوگا،پاکستان مشکل دور سے گزررہاہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ پہلے کہاگیاکہ وہ یورپی لابی کی حمایت یافتہ ہیں ، پھر یہودی لابی اور اب کہاجارہاہے کہ قادیانی لابی کی حمایت حاصل ہے ، واضح کردوں کہ اسلام کو غلط استعمال کرنیوالوں کی کوئی جگہ نہیں ، نبیpbuh کو آخری نبی نہ ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔

عمران خان کاکہناتھاکہ پاکستان میں خوفناک انقلاب آرہاہے ، پرانے سیاستدانوں جتناپیسہ لگالو، نوجوان نیا پاکستان چاہتے ہیں ، ن لیگ کا مقابلہ جنون سے ہے ، نوجوانو! تبدیلی کا وقت آگیاہے ، گیارہ مئی کی ابھی سے مبارکباد دیتاہوں ، آج کانوجوان سیاستدانوں کو سمجھ گیاہے ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہاکہ انگریزوں نے غلاموں کیلئے نظام بنایالیکن آج تک کسی نے نظام بدلنے کی کوشش نہیں کی ، نئے پاکستان میں سب سے زیادہ جج اور استاد کی عزت ہوگی ، بلدیاتی نظام لاکر انگریزی نظام ختم کریں گے جس کی وجہ سے مسائل گھر میں ہی حل ہوں گے ، اراکین پارلیمنٹ کے پیچھے کسی کو دوڑنا نہیں پڑے گا۔عمران نے کہاکہ امیر و غریب کیلئے ایک ہی نظام لائیں گے ، گیارہ مئی کو بلے پر مہر لگائیں ، اب بلے کا وقت آگیاہے ،بلے سے چور ، ڈوکو اور سرکس کے شیروں کیساتھ بہت براکرناہے ۔


عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو قوم بنا دوں گا،سرکس کے شیر کو ووٹ نہیں دئیے جا سکتے،تعلیم کی بدولت ملک میں تبدیلی لا سکتا ہوں، میاں صاحب نے آرمی، صحافی اور جج خریدے ۔جلسہ عام کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ قرض لینے والا وزیرا عظم بنے تو مجھے ووٹ نہ دیں کیونکہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے اور ملک کو امریکہ کی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریز کا نظام ختم کریں گے اور یہاں بلدیاتی نظام قائم کریں گے،قوم کو اب مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا اور اقتدار نچلی سطح تک منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی pbuhنے تعلیم ہر سب سے زیادہ زور دیا ہے اور اسی تعلیم کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔قومی ٹیم کو ایک کر کے دکھایا تھا اب اس ملک کو ایک کر کے دکھاﺅ گا۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے زرداری اور نواز شریف پر ترس آرہا ہے، پانچ باریوں میں کچھ نہ کرنے والے چٹھی بار کیا کریں گے،شریف برادارن نے صحافی خریدے ،جج خریدے اور آرمی کو خریدہ ہے لیکن وہ نوجوانوں کو نہی خرید سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے دس دن میں جلسوں کی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔























 

Zarii

Senator (1k+ posts)
why are people so annoying?! they trouble IK while doing his speech like anything. God, I feel pity for the poor guy.:angry_smile:
 

shapik

Senator (1k+ posts)
mashAllah very good crowd in faisalabad......i hope PTI bags atleast 2 or 3 NA seats from here