Major development in Iran-Pakistan Gas Pipeline project, amended agreement reached

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

509629_29584351.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان منصوبے پر ترمیمی معاہدہ طے پاگیا، ایران پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹر سٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانئین گیس کمپنی کے درمیانی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے میں ترمیم پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ ترمیمی معاہدے کے تحت ایران کسی بھی عالمی عدالت سے رجوع نہیں کرے گا اور اب تک پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک مل کر منصوبے کے حوالے سے قابل عمل حل نکالیں گے۔ معاہدے میں ہونے والی ترمیم کے تحت اب پاکستان 2024 تک گیس پائپ لائن تعمیر کرسکے گا۔ پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس خریدے گا اور اس منصوبے سے پاکستان 2024 سے 2049 تک گیس حاصل کرسکے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے ابھی تک معاہدہ پر عمل نہیں کیا اور عالمی پابندیاں اس میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

 

aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)
Line Bicha Bhi Chukko. General Bharkoo to get Saudi Job kept Noora not to work.
Personal benefits always superior to national interest but he is National Hero awarded 190 Acres .
 

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
Line Bicha Bhi Chukko. General Bharkoo to get Saudi Job kept Noora not to work.
Personal benefits always superior to national interest but he is National Hero awarded 190 Acres .
The haram charbi didn't do this to keep america happy! This issue was there before Raheel sharif took his job in saudi! Then there was the qatari gas which mian had stored by excessively farting in the gcc.

how great is mian kabaria sharif! he spent his exile making gas for Pakistan and then purchasing it via qatar and making sure IP gas pipeline didnt move ahead.