Imamul Haq shifted to hospital after being hit on helmet

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1060930631834746887

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 12 اوورز میں 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

نیوزی لینڈ کے کلم فرگیوسن کی جانب سے کرائی گئی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی گیند کو امام الحق نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن شارٹ گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کے ہیلمٹ پر جا لگی۔


گیند لگنے کے فوراً بعد امام زمین پر ڈھیر ہو گئے اور فزیو کے مشورے کے بعد اوپننگ بلے باز کو میدان سے باہر لے جایا گیا۔
امام الحق کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ 2014 میں نیوزی لینڈ ہی کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپننگ بلے باز احمد شہزاد باؤلر کوری اینڈرسن کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے ان کا کھیل واضح طور پر متاثر ہوا ہے۔



https://www.dawnnews.tv/news/1090929/

https://www.dawnnews.tv/news/109092...o8-4iMRI8gYJFinQ5eutPm55mhkXAgOg3R6g#comments