IHC to hear Fawad Chaudhry's disqualification case today

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
508937_91894907.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نا اہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت جمعرات کو ہو گی۔ اس سماعت کی کاز لسٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جاری کر دی ہے۔ کیس کی سماعت سنگل بنچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

یاد رہے کہ فواد چودھری کی نااہلی کیلئے درخواست سمیع اللہ نے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے جس میں ان پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فواد چودھری، الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس سے کاز لسٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
سمیع ابراہیم متاثرہ فریق نہیں ہے ، نہ تو اس نے الیکشن لڑا ہے فواد چوہدری کے مخالف نہ ہی وہ اس حلقے کا ووٹر ہے ، میں درخواست دائر کرتا تو یہ درخواست قبول ہوجاتی کیونکہ میں اس حلقے کا ووٹر ہوں
 
Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
میری دعا ہے کہ نا اہل ہوجائے جان چھوٹے پاکستان کی اس ڈرامے سے
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
سمیع ابراہیم متاثرہ فریق نہیں ہے ، نہ تو اس نے الیکشن لڑا ہے فواد چوہدری کے مخالف نہ ہی وہ اس حلقے کا ووٹر ہے ، میں درخواست دائر کرتا تو یہ درخواست قبول ہوجاتی کیونکہ میں اس حلقے کا ووٹر ہوں
Please read news one more time and check the complainant's name?
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
Please read news one more time and check the complainant's name?

فواد چوہدری نے ابھی اپنا جواب داخل کرنا ہے ، وہ اپنے جواب میں یہی نقطہ اٹھائے گا کہ یہ ریفرینس بدنیتی پر مبنی ہے اور سمیع ابراہیم متاثرہ فریق نہیں ہے یعنی اگر میرے اثاثے میری آمدن سے زائد ہیں تو اسے کیا تکلیف ہے؟؟

https://twitter.com/x/status/1172010711217770496 https://twitter.com/x/status/1172010709074501632 https://twitter.com/x/status/1172010717530284032
 
News is talking about Sami Ullah and u are reading it Sami Ibrahim.
 
mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
News is talking about Sami Ullah and u are reading it Sami Ibrahim.

فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے