IG Punjab, Arif Nawaz bans mobile phones in all of the Punjab police stations

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
پولیس کی اپنی کوئی اوقات نہیں یہ سیاستدانوں کے پالتوں کتے ہیں ، جو اپنے مالکان سے گالی کھانے کو خوش نصیبی سمجتھے ہیں ایسے سارے آرڈر اوپر سے ہی آنے ہیں کیوں کے آخر پر تو مجھ جیسے عمران خان کے سپورٹر سوال تو حکومتوں سے ہی کریں گیں نہ کے گندی پولیس سے
So now you also accept that this order at least from CM Punjab level.
They will never correct themselves
 

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
آفیشل آرڈر کی کیا ضرورت ہے؟ پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔ سیکیوریٹی وجوہات کی بناء پر تھانوں کے داخلی دروازوں پر ایک اہلکار تلاشی لے گا۔ اسمارٹ فون تحویل میں لے لے گا اور واپسی پر لوٹا دے گا۔
دیکھنا یہ ہے کہ ٹوئیٹر اور یوٹیوب سے پریشان آصف غفور سوشل میڈیا پر کب پابندی لگواتے ہیں۔
Another option for policemen to get bribe, as lot of people don't trust to handover their costly phone, so in return pay 100/200, off the phone and keep with you. HA ha ha
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
So now you also accept that this order at least from CM Punjab level.
They will never correct themselves
بھائی ، ہمیں یا مجھ جیسے ایسے لاکھوں ہیں جنکو پارٹی بازی سے غرض نہیں ، صرف ملک کے لیے جو کام کرے گا ووہی حقدار ہے شاباش کا اور دعا کا ورنہ اللہ کرے کہ اگر اس حکومت کا بھی ایسا ہی ارادہ ہے اداروں کی کرپشن پر کنٹرول نہ کرنے کا تو اللہ کرے انکے پر کل کا آتا عذاب آج آ جائے ، باقی اب تک تو بری مایوسی ہے ، پولیسس کو ٹھیک کرنے کے جو وعدے ہوۓ تھے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ان وعدوں پر
 

Common_pakistani

MPA (400+ posts)
بھائی ، ہمیں یا مجھ جیسے ایسے لاکھوں ہیں جنکو پارٹی بازی سے غرض نہیں ، صرف ملک کے لیے جو کام کرے گا ووہی حقدار ہے شاباش کا اور دعا کا ورنہ اللہ کرے کہ اگر اس حکومت کا بھی ایسا ہی ارادہ ہے اداروں کی کرپشن پر کنٹرول نہ کرنے کا تو اللہ کرے انکے پر کل کا آتا عذاب آج آ جائے ، باقی اب تک تو بری مایوسی ہے ، پولیسس کو ٹھیک کرنے کے جو وعدے ہوۓ تھے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا ان وعدوں پر
It is good to read, we must write on the topic and betterment of society and country.
 

Dr.AdamKhan

Politcal Worker (100+ posts)
Instead of changing the system, phones are banned in police stations. SO NOW POLICE CAN BEAT, RAPE, KILL PEOPLE WITHOUT ANY CONTROL.

RRIGHT APPROACH WOULD BE ALLOWING PHONES AND VIDEOS IN ALL POLICE STATIONS.
 

Dr.AdamKhan

Politcal Worker (100+ posts)
This is what happens when you transfer a FA pass duffer army captain to high police post without CSS exam and one day he becomes IG police. Idiot
 

bigfoot

Minister (2k+ posts)

: راولپنڈی: پولیس نے شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کو چھپانے کے لیے تھانے میں اسمارٹ موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔

1803844-lahorepolice-1568008592-399-640x480.jpg


پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدمات کو چھپانے کے لیے انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے پولیس افسران سے میٹنگ کے بعد تحریری اطلاعی رپورٹ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور سپروائزری افسران کو ارسال کردی جس میں آئندہ تھانے میں کسی کو غیر قانونی حراست میں نہ رکھنے اور تشدد نہ کرنے کہ ہدایات درج ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے تھانوں میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس افسران و ملازمین عام موبائل فون جن پر ویڈیو ریکارڈنگ نہ ہوسکے استعمال کرسکیں گے، تھانے میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائیڈ فون رکھ سکیں گے، تھانے آنے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہوگی ، ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کرلیے جائیں گے۔



https://twitter.com/x/status/1170964192314179585
https://twitter.com/x/status/1170964407091961858
https://twitter.com/x/status/1170964620204478464
https://twitter.com/x/status/1170964664651603968
PUNJAB POLICE IS NOT A LEGAL FORCE, THEREFORE, SUCH ACTIONS ARE BEING TAKEN.
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Iss BC haramkhor ko tu saab se pehlee jail me daloo caz he is the leader of all other ghundas, the ring leader.
 

Nastaliq

Citizen
پنجاب پولیس نے دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں پولیس اہل کاروں کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے آفس سے جاری کیے گئے اس نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے باوجود پولیس اہلکار فون استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جس پر تمام تھانوں کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔‘
تاہم ایس ایچ او یا تھانے کے انچارج افسران کو اس پابندی سے استثنی دیا گیا ہے۔

https://www.urdunews.com/sites/default/files/pictures/September/37251/2019/eeaozdzw4aaejzm.jpg

اڈیشنل آئی جی پنجاب آفس کی جانب سے صوبے بھر کے تھانوں کو اس ہدایت نامے پر عملدرآمد کرنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ نوٹیفیکیشن ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں پنجاب پولیس پر تھانوں میں شہریوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹرعمران عباس نے اردو نیوز کے نامہ نگار زبیر علی خان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سائلین پر بھی تھانوں میں موبائل فون لے جانے کی پابندی ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ تھانے میں آنے والے سائلین استقبالیہ پر موبائل فونز جمع کروائیں گے۔ صرف سمارٹ فون کو ہی تھانوں میں لے جانے پر پابندی ہوگی کمیرے کے بغیر موبوئل تھانوں میں لے جایا جاسکتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ سائلین پر اس پابندی کا کیوں اطلاق کیا جارہا ہے تو ان کو کہنا تھا ’جب پولیس اہکار تھانوں میں موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے تو پھر سائلین کیسے کر سکتے ہیں۔ سائلین کے موبائل فون پر متعدد کالز بھی آرہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے افسران کی ڈیوٹی کے دوران خلل پیدا ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کرنے کے الزام میں گرفتار صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد گذشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات کی متعدد ویڈیو سامنے آئی ہیں۔جس کے بعد صوبے بھر کی پولیس اور حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
شہری ایک طرف پنجاب پولیس کے کلچر میں ریفارمز کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
گویا بقول سعدی، بلالفاظ فیض

کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
 

justunjust

Politcal Worker (100+ posts)
اگرتھانوں میں پبلک کے فون استعمال کرنے کی وجہ سے
خلل پیدا ہوتا ہے تو کیمرے کے بغیر والا فون اندر لے جا
نے کی کیوں اجازت ہے۔ کیا اس سے خلل پیدا نہیں ہو گا؟

اگر یہ سچ ہے تو پھر یہ سب ڈرامہ ہے۔ یہ صرف اس لئے کیا جارہا ہے تا کہ عوام تک انکے کالے کرتوتوں کی ویڈیوز نہ پہنچ سکیں۔ شہباز گل کو فورا اس کا نوٹس لینا چاہیے