Hybrid warfare.

ansarppu

Minister (2k+ posts)
آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف ایک طوفان بد تمیزی ہے ایک نغمے کو لیکر۔ ۔ہر دوسرا بندہ فوج کو طعنے دے رہا ہے۔ ۔ ہائبرڈ وار کے اس دور میں ہماری قوم کو سمجھ نہیں آ رہا کہ جنگوں کے طریقے اور میدان بدل چکے ہیں۔ بزنس سے لیکر جنگوں تک سب کچھ انٹرنیٹ کی دنیا پر منتقل ہو چکا ہے۔
وہ لوگ بھی جو کچھ من گھڑت چیزوں کو دس بندوں کو فارورڈ نر کے جنّت خرید رہے ہوتے ہیں وہ بھی کہ رہے ہیں نغموں کے ذریعے عوام کا جذبہ نہیں جاگ سکتا۔ اگر ایسی بات ہے تو ارتغل ڈرامے سے کیا فلسطین فتح ہو جاۓ گا ۔۔۔ بلکل
بھی نہیں لیکن یہ سب عوام میں جذبہ جگانے کے لئے ہوتا ہے۔

۔۔فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل نے جب حملہ کیا تھا ترکی نے کیا حملہ کر دیا تھا ۔؟؟ نہیں بلکل بھی نہیں لیکن جواب کا انداز کچھ اور تھا۔ ۔ سفارتی سطح پر بائیکاٹ کیا گیا لیکن اب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی بحال ہیں ترکی کے اور ساتھ میں تجارت بھی شروع ہے لیکن ساتھ ساتھ اسلامی ڈراموں کے ذریعے اپنی قوم کو بھی تیار کر رہے ہیں ترکی میں تو کسی نے نہیں کہا کہ ڈرامے کیوں بنا رہے ہو
۔ ۔ ہم اور آپ بھی ترکش ڈراموں کو دیکھ اور پسند کر رہے ہیں۔ ۔ لیکن یہی کام اگر ہماری حکومت کرے تو بلا جواز تنقید شروع کر دی جاتی ہے۔ ۔ اسی فوج نے چار جنگیں لڑی ہیں انڈیا کے ساتھ کس وجہ سے ۔۔۔؟؟ وجہ ہے کشمیر ۔اپنے سے پانچ چھ گنا بڑے ملک سے پنگا لیا ہوا ہے صرف کشمیر کی وجہ سے ابھی ماضی قریب میں فروری کے مہینے میں ہماری جھڑپ ہوئی ہے ہم نے دو جہازتباہ کئے کس وجہ سےکئے ؟؟۔ ۔۔کس نے تباہ کئے۔ ۔۔؟؟ آج اسی فوج کو برا بھلا کہا جا رہا ہے ۔۔ انڈیا کی جگ ہنسائی ہوئی لیکن ابھی نندن مار کھا کر بھی اپنے ملک میں ہیرو ہے۔ ۔۔کسی نے اس کو یا انڈین فوج کو طعنے نہیں دئے۔۔
ابھی چین سے مار کھائی لیکن وہاں کے لوگوں نے تو نہیں کہا کہ تم لوگوں نے کیوں فلمیں بنائیں بلکہ اپنی فوج کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ ۔ ۔
یہ انفارمیشن ہی تھی جس نے عوام کو شعور دیا اور کرپٹ ٹولے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ورنہ جتنا مضبوط اور گراس روٹ لیول پر یہ ٹولہ سسٹم میں سرایت کر چکا تھا اس سے کبھی بھی جان نہیں چھوٹ سکتی تھی۔ ۔
شکریہ ۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد ۔
 
Last edited by a moderator:

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
I just cant understand liberals first they declared Ertugral a fictional drama, an assault on Pakistan and now they are saying k "Gaanay sai hota kia hai nuclear war karo"