History of Haka, Tribal Dance of NZ Aboriginals

exw318

Citizen



I have always been fascinated by the culture of NZ aboriginals.

483721_46640114.jpg


(دنیا نیوز): نیوزی لینڈ واقعے کے بعد شہدا کی تدفین کی دوران اکثر جگہوں پر دیکھا گیا کہ کچھ مقامی لوگ ایک رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ یہ رقص آخر ہے کیا؟ اور اس جیسے پرسوز موقع پر یہ لوگ ایسا رقص کیوں کرتے ہیں؟

Haka-1.jpg

اس رقص کو ہاکا کہا جاتا ہے جو کہ نیوزی لینڈ کے قدیم ثقافتی تہذیب ماؤری سے ماخوذ ہے۔ یہ ایک وضع رقص ہوتا ہے جو عام طور پر گروپ کی شکل میں کیا جاتا ہے۔ اس رقص کے دوران لوگ چہرے پر جوشیلے اثرات کے ساتھ پاؤں کی تھاپ پر پورے جوش کے ساتھ مخصوص الفاظ بولتے ہیں۔ قدیم ماؤری ثقافت میں یہ رقص عام طور پر جنگی حالات کے پیش نظر جوش بڑھانے کے واسطے کیا جاتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے مخصوص مہمانوں، عظیم کارناموں، واقعات اور آخری رسومات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی کیا جاتا تھا۔

haka-2.jpg


لفظ ہاکا ایک قدیم ثقافتی زبان پولینیسین سے لیا گیا جس کے لغوی معنی ہاتھوں کی حرکات کے ساتھ گانے کے ہیں۔

haka-3.jpg


اس قدیم روایت کو پہلی بار 1888 میں نیوزی لینڈ کی مقامی فٹ بال ٹیم کی جانب سے میچ سے پہلے تماشائیوں کے سامنے پرفارم کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ اسی اقدام سے اس رقص کو دوبارہ ایک نئی زندگی ملی جبکہ اکیسویں صدی میں یہ روایت اس قدر مقبول ہوچکی ہے کہ اس تہذیب کو یونیورسٹیوں میں باقاعدہ ایک موضوع کے طور پر نہ صرف پڑھایا جاتا ہے بلکہ یہ رقص سیکھایا بھی جاتا ہے۔

 
Last edited by a moderator: