Healthcare Emergency | AIDS cases emerge in Bilawal's constituency

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔

1645138-aids-1556124949-360-640x480.jpg


رتوڈیرو میں ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیئیٹو سینٹر لیب جیکب آباد سے 5 بچوں میں ایڈز وائرس ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے جب کہ دیگر 10بچوں کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر صلاح الدین ناریجو کا کہنا ہے کہ جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔

انچارج ایچ آئی وی سینٹر لاڑکانہ ڈاکٹر ہولا رام کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کراچی کے بعد سب سے زیادہ ایڈز کے مریض لاڑکانہ ضلع میں پائے جاتے ہیں، شہر بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2400سے زیادہ ہے۔

ایڈز کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کا دعویٰ ہے کہ غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 15 ہزارسے زائد ہے۔

تعلقہ اسپتال رتوڈیرو میں بچوں کا ماہر معالج اور وارڈ تک موجود نہیں اور تعلقہ اسپتال میں قائم لیبارٹری میں ایچ آئی وی ٹیسٹ کے حوالے سے کٹ بھی موجود نہیں ہے۔

 
Last edited by a moderator:

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)

سنده کے اندربھوک , پیاس بیماریوں سے لوگ مر رہے ہیں ہسپتالوں کے اندر نہ ہی بیڈ ہے نہ ہی دوائیاں ہیں علاج نام کی چیز تک نہیں ہے پینے کا پانی عوام کو نہیں مل رہا پانی کی بوند بوند کو سنده کی عوام ترس رہی ہے یہ بنیادی مسائل یے , 40 سالوں میں حل نہیں کر سکے گندگی کے ڈهیر جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں نالیوں میں گنده بدبودار پانی جمع جس کی وجہ سے بیماریاں عوام کو لگتی ہیں صفائی کا کوئی سسٹم نہیں عوام کو یہ بهیڑ بکریاں سمجهتے ہیں انہوں نے 40 سالوں میں صرف اورصرف لوٹ مار کی لوگوں کی پراپرٹیوں پر قبضے کیئے گئے مال بناتے رہے لیکن غریب عوام کو انہوں نے سوائے زلالت کے کیا دیا ہے اگر عوام کا پیسہ عوام پر یہ خرچ کرتے تو آج پورا ملک خوشحال ہوتا عوام کی یہ حالت نہ ہوتی قوم کی 5 نسلیں مقروض نہ ہوتیں اور نہ ہی جہالت ہوتی
سندھ کا تو پئ پئ پئ نے بیڑا گرک کر دیا ہئے ۔ جس کو بھئ پئ پئ پئ سے محبت ہئے مین قسم سے کہتا ہون وہ سندھ کا دشمن ہئے ۔کیون کے پئ پئ پئ نے سندھ کا دیوالا نکال کر رکھ دیا ہئے۔ اور تو اور تعلیم مین بھئ کرپشن ۔نوکریون مین کرپشن۔زراعت کے پیکیجیز مین کرپشن۔ اور سندھ پبلک سروس کمیشن مین ایسی کرپشن کے اس ڈپارٹمنٹ کا نام سائینداد سولنگئ سے یاد کیا جا رہا ہئے۔اور سب سے زیادہ کرپشن تو ماسی پھڑیال صاحبہ نے کی , کے گیارہ سال تک "بی پی ایس-1 سے لے کر بی پی ایس 17 تک زرداری ہاوس نوابشاہ اور بلاول ہاوس کراچی اور سی ایم ہاوس کراچی سے ڈاریکٹ سُفارشی آرڈر نکلتے تھے۔اور سندھ پبلک سروس کمیشن صرف کالے کو سفید کرتی اور اپائینٹمینٹ لیٹر تو پہلے سے ہی ریڈی ہوتے تھے اور اب بھی یہ سب چل رہا ہئے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
شائد یہ مسائل سر توڑ کوششوں سے بھی مشکل سے حل ہوتے لیکن بے شرم زرداری نے اپنے لوگوں کو تباہ کرنے کی اذیتیں دینے کی قسم کھائی ہوی تھی. بھٹو خاندان سے باقی ملک نے تو چھٹکارا پا لیا بیچارے سندھی نسلوں تک سسک سسک کر مرتے رہیں گے جو جانتے بھی نہیں ان کی بیماری کیا ہے اور اس کا علاج کیا ہے اور بچاؤ کیا
زرداری بیمار ی دنیا کی مہلک ترین بیماری
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Seems like all these kids got transfusion, direct, or through their mothers, from an infected batch. It is extremely heart wrenching. Bilawal should exercise some common sense, and try to right the ship in his own province, instead of barking on the national stage. He is not a national level material. Hes a wadera at best.