Hamza Ali Abbasi Announces to Leave Showbiz

Oldwish

Senator (1k+ posts)
Well in this video you did not share anything. Only an announcement which you repeated over and over again. And a few claims. Obviously the way you had some question about the existence the same way any one listening to you will have some questions.
One little thing, if you are so strong in your conviction about islam you should not have any worry about people judging you. They have every right to judge . Without making observations,forming opinions, and making judgments life is impossible.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ جسے ھدائیت دے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے اللہ ھدائیت نہ دے اُسے کوئی ھدائیت نہیں دےسکتا اللہ کامیاب کرے حمزہ علی عباسی کو اس سفر میں ہم سب سمیت آمین
 

Dream Seller

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ جسے ھدائیت دے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے اللہ ھدائیت نہ دے اُسے کوئی ھدائیت نہیں دےسکتا اللہ کامیاب کرے حمزہ علی عباسی کو اس سفر میں ہم سب سمیت آمین
Ameen
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ حمزہ علی عباسی کا مسئلہ مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ بیچارہ نعرے مارنے میں بہت آگے ہے۔
اگر یہ ایسی کوئی تمہیدی ویڈیو نہ بھی بناتا، تو لوگوں کو خود کچھ عرصے بعد اس کے کام سے اندازہ ہوجاتا کہ بھائی صاحب کی لائن تبدیل ہو گئی ہے۔

بہرحال، یہ بیچارہ اپنی بولنے کی عادت سے مجبور ہے۔ اور کیونکہ جمہوریت ہے، لہٰذا اسے بولنے دیا جائے۔

مجھے اکثر اوقات حیرت ہوتی ہے جب کوئی شخص اعلان کرتا ہے کہ اس نے اپنی زندگی مذہب کے لیئے وقف کر دی ہے۔
خاص کر جب یہ بات اسلام کے ماننے والے کرتے ہیں۔

اسلام میں تو حصول رزق حلال عین عبادت ہے۔ اسی طرح باقی بہت سی پیغامات موجود ہیں جس میں انسان کو اس کے روزمرّہ کے کاموں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ مثلاً جھوٹ نہ بولو، کم نہ تولو، زمین و آسمان میں جو کچھ ہے، اس پر غور کرو، علم سیکھو اور اسے دوسروں تک پہنچاوٗ وغیرہ وغیرہ۔ اس میں کہیں مجھے تو یہ نہیں ملا کہ دنیا چھوڑ دو تو آخرت کا پھل پا لو گے۔ بلکہ ہر جگہہ یہی نظر آیا کہ روز کچھ نہ کچھ قطرے اچھے اعمال کے جمع کر لو، چاہے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، یہ آخرت تک تمھارے لیئے ایک سمندر بنا دیں گے، اور اللہ بے شک چھوٹے یا بڑے عمل کو نہیں دیکھتا، بلکہ دیکھتا ہے تو آپکی نیّت کو اور پھر اس سے آپکے اعمال کا بدلہ سزا یا جزا میں تبدیل کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کی ذات، اس کائنات کی تخلیق اور مرنے کے بعد کی زندگی وغیرہ، یہ سب وہ باتیں ہیں جو شائد ہم میں سے بہت سے لوگوں کے دماغ میں سوال اٹھاتی ہیں۔ یہ بھی ایک مسلّمہ حقیقت ہے کہ ہم اپنی اوائل عمری میں اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ڈھونڈ پاتے۔ کچھ لوگوں کے لیئے یہ سوالات وقت کے ساتھ ساتھ اپنی اہمیت کھو بیٹھتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی ادھیڑ عمر تک ان سوالوں کا جواب ڈھونڈھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اول الذّکر اپنی تسلّی و تشّفی کے لیئے دوسروں کی باتوں یا ان کی سوچ کو مستعار لے لیتے ہیں اور اپنی عقل کے کواڑ بند کر لیتے ہیں۔ بعد الذّکر اپنی اس کھوج میں لگے رہتے ہیں اور ان میں سے اکثر اپنی جوانی کے ڈھلتے ڈھلتے ان سوالوں کے کچھ نہ کچھ جواب اپنی عقل کے حساب سے تلاش کر ہی لیتے ہیں۔

بہرحال، جو لوگ خود جواب تلاش کرتے ہیں، وہ پھر بھی بہتر ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اپنا ایک نقطہ نظر تشکیل دیتے ہیں اور پھر حقیقت سے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔

خیر، میری نیک خواہشات حمزہ کے ساتھ ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ اپنے اس سفر کی تفصیلات ایسے بیان کرے گا جس سے لوگوں کو دین کے سمجھنے میں آسانی ہو۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالی ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ دے اور اس پر عمل کرنے کو توفیق بھی عطا فرماۓ
 

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا


 
Last edited:

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
اسلام میں موسیقی اور فلم جیسے فنونِ لطیفہ حرام ہونے کی وجہ سے پاکستانی معاشرے سے ابھرنے والے اداکار بھی ایک طرح کے احساسِ گناہ کا شکار ہوتے ہیں، اس لئے جب وہ اداکاری کرتے ہیں تو ان کو لگتا ہے وہ کوئی گناہ کا کام کررہے ہیں، اسی وجہ سے نہ تو پاکستان سے کوئی کام کا اداکار پیدا ہوسکا اور نہ ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری پنپ سکی۔ ہمارے اداکاروں کی اداکاری دیکھ لیں، ابھی تک یہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے سو سال پیچھے ہیں، نہ چہرے پر جذبات کا کوئی تاثر ہوتا ہے نہ اداکاری میں کوئی دم۔۔۔ اور یہ سب ہمارے ہاں کی اسلامی سوچ کی برکات ہیں۔