Govt decides not to give Modi permission to use Pakistan's airspace

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

205039_3284206_updates.jpg


لاہور: بھارتی وزیراعظم ہاؤس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تاہم پاکستان نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'ہندوستان سے درخواست آئی تھی کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی جرمنی جانا چاہ رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ 20 ستمبر کو جانے کیلئے اور 28 ستمبر کو واپسی کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنا چاہ رہے تھے'۔

205039_6718626_updates.jpg


شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 'پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کا رویہ سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم ہندوستان کو اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کردیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس کے قبل جون میں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

رواں ماہ 7 ستمبر کو پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔



 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
Well done PTI government that decision of tit for tat action with bloody india should be taken 50 years before,they bloody killed thousands of innocent people ,and they bloody killed 140 school childrens in one day at APS,but their air route was open and their trade for Afghanistan continue , their terrorist activities continues through Afghanistan and Iran,but our government was quite,bloody modi admit openly in Bangladesh they helped mukti Bani and next week he was received by nawaz shrief,they bloody stop our water even we have a water treaty agreement but their films are allowed even our films and TV programs are banned in bloody india.list is very long so simple is that we need even more harsh action against bloody india.
 
Last edited: