Govt. buying new cars worth 4 billion rupees!! Who says we are Poor???

Yasir1983

MPA (400+ posts)
پاکستانی حکومت 4 ارب کی گاڑیاں خریدے گی



کراچی
:ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں ڈوبی ہوئے ملک پاکستان کی حکومت رواں مالی سال میں بیورو کریٹس اور اعلیٰ حکومتی افسران کیلئے قومی خزانے سے 4 ارب روپے کی نئی گاڑیاں خریدے گی جب کہ پہلے ہی 18 ہزار سرکاری گاڑیوں میں سے 14 ہزار گاڑیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011، 2012 کیلئے وفاقی کابینہ نے بیورو کریٹس، اعلیٰ عہدیداران اور افسران کیلئے مزید 4 ارب روپے کی نئی گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو بجھوا دی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ ڈویژن نے 4 ماہ پہلے ہی وزیر اعظم گیلانی کو نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے سمری بھجوائی تھی جو تاحال منظور نہیں ہوئی ، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سمری ستمبر 2011 میں منظور ہونا تھی جو تاحال منظور نہیں ہوئی اور اگلے ماہ تک سمری منظور ہوتی ہوئی نظر نہیں آتی۔ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں ڈوبی ہوئی حکومت پاکستان پہلے ہی معاشی و اقتصادی بحران کا شکار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ارب ڈالرز، قدرتی آفات سے 10 ارب ڈالرز جب کہ توانائی کے شدید بحران سے صنعتیں بند ہونے اور بیروزگاری بڑھنے سے پاکستانی معیشت تباہ ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت سرکاری افسران کیلئے قومی خزانے سے 4 ارب روپے کی نئی گاڑیاں خریدے گی۔پاکستانی حکومت قومی خزانے سے 4 ارب روپے کی نئی گاڑیاں گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران ، اداروں کے بورڈ آف گورنرز اور مختلف عہدیداران کیلئے خریدے گی جب کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے پلاننگ ڈویژن بیورو کریٹس کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہے۔دستیاب رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان 22 گریڈ کے ایک افسر پر قومی خزانے سے ماہانہ 5 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ کرتی ہے جب کہ گریڈ 18 سے گریڈ 21 تک افسران کے اخراجات کی مد میں قومی خزانے سے سالانہ اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ایسا پروگرام لانے کا سوچ رہے ہیں جس سے سرکاری افسران کیلئے قومی خزانے سے 4 ارب کی گاڑیاں خریدنے والے منصوبے کو روکا جا سکے اور تباہ قومی خزانے کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔بھوک، بیروزگاری، مہنگائی اور کرپشن جیسے مسائل میں گھرے ہوئے ملک پاکستان میں پہلے ہی سرکاری افسران اور بیورو کریٹس کے پاس 18 ہزار سے زائد گاڑیاں ہیں جن میں سے اکثر گاڑیاں غلط استعمال ہوتی ہیں جب کہ گاڑیوں کے مینٹی ننس کی مد میں بھی قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل پبلک اکاونٹس کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 300 کے قریب سرکاری محکموں کے پاس 18 ہزار گاڑیاں ہیں جن میں سے 14 ہزار گاڑیاں غلط استعمال ہو رہی ہیں جب کہ 300 کے
قریب محکموں میں صرف 4 ہزار گاڑیوں کو جائز طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

http://urdu.thenewstribe.com/story/97759#.Tqz9UfS6WQU
 
Last edited by a moderator:

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

یہ ساری معلومات فیصل رضا عابدی کو دے دیں، تا کہ وہ آپ کو کسی اور کی کرپشن کی حیرت انگیز کہانی سنا کر آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کر سکے۔

 

simple_and_peacefull

Chief Minister (5k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

[hilar][hilar][hilar]
یہ ساری معلومات فیصل رضا عابدی کو دے دیں، تا کہ وہ آپ کو کسی اور کی کرپشن کی حیرت انگیز کہانی سنا کر آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کر سکے۔

 

GEEMA

Banned
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

Hamein public trnasport ya Cycling ka culutre promote karna chahiye hai, ya Phir Camels or Horses ka taakey sawaab bhi mil sakeyy.
 

Yasir1983

MPA (400+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

یہ ساری معلومات فیصل رضا عابدی کو دے دیں، تا کہ وہ آپ کو کسی اور کی کرپشن کی حیرت انگیز کہانی سنا کر آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کر سکے۔

ikr...Shameless they are.
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے
 

Yasir1983

MPA (400+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

Hamein public trnasport ya Cycling ka culutre promote karna chahiye hai, ya Phir Camels or Horses ka taakey sawaab bhi mil sakeyy.
The kind of situation we are in...i reckon "Khota Corolla".
 

thepearl

Minister (2k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

This is the real problem of Pakistan, but PTI+MQM+Q everyone is quite on this, because NAWAZ Sharif ko rokna hay.
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

[h=1]http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-news-newspaper-daily-urdu-online/Opinions/Mazamine/23-Jan-2011/17936

ہمیں ہمارے وزیروں سے بچائیں
[/h]
ـ 23 جنوری ، 2011


امیر نواز نیازی ۔۔۔۔
ہمارے ایک کرم فرما نے ہمیں موبائل پر ایک ایس ایم ایس بھیجا ہے، بھیجنے والے نے نام ’’پاکستان‘‘ سے موسوم کیا ہے جسے پڑھ کر ہمیں بے ساختہ اور بے اختیار ایک پرانا محاورہ یاد آ گیا ہے۔
کام کے نہ کاج کے، دشمن اناج کے
دروغ بر گردن راوی ، میسج کا متن کچھ یوں ہے، چین کی آبادی ایک ارب 36 کروڑ ہے اور جس کی حکومت میں صرف 14وزیر ہیں۔ اسی طرح بھارت کی آبادی ایک ارب 27 کروڑ ہے اور وہاں 32 وزیر ہیں۔ امریکہ کی آبادی 32 کروڑ ہے تو وہاں 14 وزیر ہیں۔ برطانیہ کی آبادی 13 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے اور وہاں 12 وزیر ہیں جبکہ بھوک، ننگ اور اربوں ڈالروں کی قرضوں سے نڈھال غیروں کی امداد اور خیرات سے چلنے والا وطن عزیز پاکستان جس کی آبادی 17 کروڑ ہے وہاں خیر سے چار کم سو یعنی 96 عدد بے تدبیر وزیر حکومتی گدیوں پر براجمان ہیں اور موج میلے منا رہے ہیں۔ ہمارے قومی خزانے سے ہر وزیر پر سالانہ خرچہ 14 کروڑ روپے اٹھ رہا ہے تو 96 وزیروں بلکہ ان سفید ہاتھیوں پر ہم سرکاری خزانے سے سالانہ 15 ارب 36 کروڑ روپے کا خرچہ یعنی ٹیکہ برداشت کر رہے ہیں جبکہ ان کی کارکردگی یا گڈ گورننس کسی شعبے میں نظر نہیں آتی، نہ یہ کہیں خود نظر آتے ہیں۔ تو ہوئی نا یہ ’’کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے‘‘ والی بات۔ اناج سے یہاں مراد قومی خزانے سے ہے جس کو مال مفت، دل بے رحم سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔ ان وفاقی وزیروں میں اگر صوبائی وزیر اور مشیر بھی شامل کر لئے جائیں تو بات کہاں تک جا پہنچتی ہیں۔ یہ اس ایس ایم ایس میں نہیں بتایا گیا، آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیں اور جہاں تک ہم جانتے ہیں۔ یہاں صورت حال کچھ ایسی بھی ہے کہ کہیں کہیں محکمہ ایک ہے تو اس کے وزیر ایک سے زیادہ ہیں بلکہ دو نہیں تین اور چار بھی ہو سکتے ہیں۔
قومی خزانے کی یہ بے دریغ بندر بانٹ ہمارے ہاں مخلوط حکومت کی مجبوری بھی بتائی جاتی ہے کہ شریک اقتدار تمام سیاسی پارٹیوں کو حصہ بقدرِ جثہ دینے کے لئے کمال مرضی سے وزارتوں کے دان اور بندھن سے ہی اس حکومتی گٹھ جوڑ کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔ چنانچہ جتنی زیادہ پارٹیاں شریک اقتدار ہوتی ہیں اتنی زیادہ وزارتیں یہاں درکار ہوتی ہیں اور یہ کم پڑ جائیں تو پھر ادھر ادھر سے توڑ تاڑ کے مزید وزارتیں بنائی جاتی ہیں خواہ ان کے اس اقدام سے قومی خزانہ خالی ہی کیوں نہ ہو جائے کسی کو پرواہ نہیں۔ تو اس کی بھی کوئی حد ہونی چاہیے۔ اونٹ کی پیٹھ پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہیے جتنا وہ اٹھا سکے ورنہ اس کی کمر توڑنے کے لئے آخرکار ایک تنکا ہی کافی ہوتا ہے۔ بھارت ہم سے آٹھ گنا بڑا ملک ہے۔ وہاں وزیروں کی تعداد ہمارے وزیروں کی تعداد کی ایک تہائی ہے جبکہ وہاں بھی مخلوط حکومت ہے اور وہاں شریک اقتدار پارٹیوں کی تعداد بھی ہم سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح برطانیہ میں بھی ان دنوں ایک مخلوط حکومت کی حکمرانی ہے تو اتنی ترقی یافتہ اور مضبوط معاشی طاقت رکھنے کے باوجود وہاں بھی وزراء کی تعداد صرف 12 ہے۔ یہاں فرق یہ ہے کہ ان لوگوں نے وزیروں کی تعداد اور انتخاب قومی تقاضوں اور اہلیت کی بنیاد پر کر رکھا ہے جبکہ ہمارے ہاں حکومت نے اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے سیاسی رشوت کے طور پر شریک اقتدار تمام پارٹیوں کو ان کے حجم کے مطابق بلا امتیاز اہلیت و قابلیت ان وزراء کو لے رکھا ہے تو ایسی حکومت کی بنیاد ہی رشوت پر رکھی گئی ہو، اس کا حشر ایسے ہی ہونا تھا جیسے ان دنوں ہماری حکومت کا ہو رہا ہے۔ خدا پاکستان کو اپنی امان میںرکھے۔ اس دعا کے سوا ہم اور کر ہی کیا سکتے ہیں۔
 

samar

Minister (2k+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

یہ ساری معلومات فیصل رضا عابدی کو دے دیں، تا کہ وہ آپ کو کسی اور کی کرپشن کی حیرت انگیز کہانی سنا کر آپ کی معلومات میں مزید اضافہ کر سکے۔


zardari K.u..TT@y ne b aik K.u..TT@ rakha hoa he jiska naam faisla raza aabdi he
 

Sean jee

Politcal Worker (100+ posts)
Re: New Cars Worth 4 Billion Rupees!!!Who says we are Poor???

Lagta hay kay Desi Spring ka aghaaz ho gaya hay!!!
Changa Mangah mian jo politician ko aag lagi hay wo lagta hay tammam leaders ko apni lapeyt mian lay gi

Public has to take action against these leaders directly. Support Desi Spring