Gen. Asad Durrani Exposed!موجودہ سیاسی نظام کو اسی مقام پرروکناہوگا سانپوں کو ڈھونڈ کرکچلنا ہوگا,

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
جنرل درانی کی کتاب پر مجھے کوئی تجزیہ کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں ہے کہ اس میں قصے، کہانیاں اور دیو مالائی داستانیں تو ہیں، مگر کوئی ثبوت اورشواہد نہیں۔ فوجی ضابطے کی کیا خلاف ورزی ہوئی ہے، اس کا فیصلہ تو جی ایچ کیو کرے گا، مگر ہم چند باتیں ضرور کریں گے۔کسی بھی بات پر اعتبار کرنے سے پہلے دو باتوں کو لازماً پرکھا جاتا ہے۔
کون کہہ رہا ہے۔
کیا کہہ رہا ہے۔

سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق بیان کردینے والا ہمارے دین میں جھوٹا کہلاتا ہے۔ جھوٹے اور منافق آدمی کا بیان چاہے سچ ہی کیوں نہ ہو، بدنیتی پر ہی مبنی ہوتا ہے۔یہ وہی جنرل درانی ہیں کہ جن پر آج کل سپریم کورٹ میں 1990 کے انتخابات میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہو ئے نواز شریف کی بھاری فنڈنگ کا الزام ہے۔ ان کی نواز شریف سے پرانی ہمدردیاں ہیں۔ آج جب نواز شریف دوبارہ مشکل میں ہے، تو ایک متنازعہ بیانیے والی کتاب کیا معنی رکھتی ہے؟

یہ بھی غور کریں کہ کتاب کی رونمائی تو آج ہوتی ہے، اور 12 گھنٹے کے اندر اندر اسے پوری دنیا اور خصوصاً پاکستان میں بالکل مفت پھیلا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ واٹس ایپ گروپوں تک اس کی PDF ایک منظم طریقے سے پھیلائی جاتی ہے۔ ظاہر ہے کہ جنرل درانی اس کتاب سے پیسہ نہیں کمانا چاہتے، کچھ اور کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھیے گا کہ جنرل درانی کو فوج سے زبردستی نکالا گیا تھا، کیونکہ یہ حاضر سروس ہوتے ہوئے بھی بعد میں آنے والی بینظیر حکومت کے بھی انتہائی قریب ہوگئے تھے۔ ان کو فوج سے نکلے تقریباً 27 برس ہوچکے ہیں، اور یہ آج کے فوج اور آئی ایس آئی کے معاملات کی الف ب بھی نہیں جانتے۔میرا ان سے ذاتی واسطہ 1991 ءمیں پڑ چکا ہے کہ جب یہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اور میں افغان مجاہدین کی جانب سے ان سے مذاکرات کرنے آیا تھا۔ اس کی ساری تفصیل میں اپنی کتاب ”دریائے سندھ سے دریائے آمو تک“ میں بیان کرچکا ہوں۔ پاکستان کی افغان پالیسی کو تباہ کرنے میں بھی ان کا مرکزی کردار ہے۔1990 ءکی دہائی میں ،جنرل حمید گل مرحوم نے مجھے ذاتی طور پر خبردار کیا تھا کہ جنرل اسد درانی سے محتاط رہیں، کہ یہ امریکیوں کیلئے کام کرتا ہے۔افغان جہاد کو تباہ کرنے میں جنرل درانی کے کردار کو تو میں ذاتی طور پر جانتا تھا اور جنرل حمید گل کی نصیحت کے بعد ان کے بارے میں میرے شک کو مزید تقویت ملی۔جنرل درانی کی اس کتاب کو پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ نواز شریف کی ذلت و رسوائی، اس کی جانب سے ڈان لیکس 2 ، پاکستان پر منڈلاتے سفارتی، تجارتی اور معاشی پابندیوں کے سائے، منظور پشتین کی تخریبی تحریک کو عالمی حمایت، اور پھر جنرل درانی کی یہ کتاب۔۔۔ سب آپس میں ملا ہوا ہے۔نظریاتی تخریب کاری، پراپیگنڈہ، نفسیاتی جنگ، اور قوم کے اعصاب پر حملے، تمام ہی اس موجودہ پانچویں نسل کی جنگ (5GW) کے اہم ترین محاذ ہیں۔ خوارج کی پاکستان کے خلاف جنگ ہو، یا نواز شریف کی ناپاک گولہ باری، یا سائرل المیڈا کا زہریلا قلم، یا یہ اب جنرل درانی کی کتاب۔۔۔ یہ سب پاکستان کو ”شام“ بنانے کی سازش ہے!اس کتاب سے ہونا کچھ بھی نہیں ہے، ان شاءاللہ۔ جیسے منظور پشتین رسواءہوا، نواز شریف ذلیل ہورہا ہے، سائرل کے منہ پر کالک ملی گئی، اب بڑھاپے میں جنرل درانی نے بھی اپنی مٹی پلید کروائی۔اس پاک سرزمین کا اللہ محافظ و نگہبان ہے، مگر ہمیں زخم اپنی صفوں میں ہی موجود حسین حقانی، جماعت علی شاہ اور میر شکیل جیسے حرام کے نطفوں نے ہی پہنچایا ہے۔دشمن جو ہمارے خلاف جنگ کررہے ہیں، وہ کرتے رہیں گے۔ روز ایک نیا حملہ ہوگا۔ ان کو ہم پر حملہ کرنے کیلئے کوئی دلیل نہیں چاہیے، فیصلہ وہ کرچکے ہیں، جنگ شروع ہوچکی ہے، اب صرف بہانے بنائے جارہے ہیں عالمی سطح پر اپنے جرائم کی صفائی پیش کرنے کیلئے، اور جس کیلئے یہ تبلیغاتی جنگ کی جارہی ہے۔

جنرل درانی کی یہ کتاب ہمیں ایک اور بہت گہرا سبق دے رہی ہے کہ اب پاکستان کے اس موجودہ سیاسی نظام کو اسی مقام پر روکنا پڑے گا، تاوقتیکہ ہم اس نظام کی پہلے اچھی طرح صفائی اور اصلاح کرلیں۔ ایک مرتبہ ہمیں اپنی گھاس میں چھپے ہوئے سانپوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر کچلنا ہوگا، ورنہ یہ ہر قدم پرہم کو اور ہمارے بچوں کو ڈستے رہیں گے۔

سید زید زمان حامد
 
Glrez786

Citizen
Amazing the biggest fraud and khalifha you fake phrophit the kazzab mr Zaid Hamid Shiatan of this era has opinion and trying to expose others well any thing can happen in Pakistan
 
ranaji

President (40k+ posts)
دلت اور دلے نے مل کر کتاب لکھی لگتا دونو ں یعنی دلت اور د لے کا ابّا بھی سانجھا تھا کوئی ڈبل شفٹ والا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اب پاکستان کے اس موجودہ سیاسی نظام کو اسی مقام پر روکنا پڑے گا، تاوقتیکہ ہم اس نظام کی پہلے اچھی طرح صفائی اور اصلاح کرلیں۔
موجودہ سیاسی نظام کی صفائی اور اصلاح کے لئے ضروری ہے کے ائی جے ائی بنانے جیسی کاوشیں نا کی جائیں. سیاسی فیصلوں پر غیر سیاسی حربوں سے اثر انداز ہونے کی بجائے سیاسی غلطیوں کو سیاسی عمل کے ذریعے ہی درست ہونے دیا جائے
 
Nox Jet

Councller (250+ posts)
To Lall Topi Sarkar,

let me clarify some of your brainwashing tactics :

1) as per you Gen Durrani exposition in Supreme Court about Nawaz Sharif taking money from ISI was to help Nawaz ? :p what abt Generals who gave that money ??

2) Gen Hameed Gul talked about another Durrani aka General Mehmood Ali Durrani who remains a dubious character because of his very close links with Amreekans but has always enjoyed maximum protocol among current and x military men. :cool:

3) in 1991, Afghan mujaheddin had direct communication with ISI top Generals. They did not have a need to use a 20 year old wanna be mujahid like you to communicate with ISI. :D
 
Last edited:

Lol...........Let me clarify:confused:....Lol.

Who sent him to talk to Gen. Asad? Which Afghan Mujahid leader? Which of the Afghan Mujahid leaders were close to ISI?
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
اسد درانی نے پوری فوجی قیادت بلکہ فوج کو ہی لائن حاضر کر دیا ہے
اگر فوج اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتی اور ہمیشہ کی طرح بس تنبیہ کر کے چھوڑ دیتی ہے تو پھر فوج کا کوئی منہ نہیں رہے گا کہ یہی الزامات لگانے والے سویلینز (خواہ وہ سیاستدان ہوں، صحافی ہوں یا این جی او ورکرزہوں) کے خلاف مستقبل میں کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کر سکیں
پھر عمر چیمہ، نورانی، انصار عباسی، ماروی سرمد، جبران ناصر وغیرہ وغیرہ جو ابھی تو منے کے ابّا، بھوٹان کی فوج، خلائی مخلوق وغیرہ وغیرہ کی اصطلاحات استعمال کر کے تنقید کرتے ہیں، پھر نام لے کر کیا کریں گے ....ایسا طوفان آئے گا کہ وڈے بوٹ کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے
کوئی کاروائی کریں گے تو سب مل کر چیخیں گے....درانی کو چھوڑ دیا اور ہم پر آنکھیں نکالتے ہو ؟
اور اگر درانی کا کورٹ مارشل کر کے سات سال کے لئے اندر ڈال دیا، تمام تمغات و مراعات واپس لے لئے (جسکا امکان نہ ہونے کے برابر ہے) تو پھر وڈا بوٹ بہت مضبوط پوزیشن میں آ جاۓ گا
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Lol...........Let me clarify:confused:....Lol.

Who sent him to talk to Gen. Asad? Which Afghan Mujahid leader? Which of the Afghan Mujahid leaders were close to ISI?
All of them who were in Pakistan.............they did not need this joker being an intermissionary.........in fact he should be put in jail for calling former ISI chief a stooge of US
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
All of them who were in Pakistan.............they did not need this joker being an intermissionary.........in fact he should be put in jail for calling former ISI chief a stooge of US
U cannot reverse time wheel. Every traitor whether Khaki or Civilian must be treated alike
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
اسد درانی نے پوری فوجی قیادت بلکہ فوج کو ہی لائن حاضر کر دیا ہے
اگر فوج اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتی اور ہمیشہ کی طرح بس تنبیہ کر کے چھوڑ دیتی ہے تو پھر فوج کا کوئی منہ نہیں رہے گا کہ یہی الزامات لگانے والے سویلینز (خواہ وہ سیاستدان ہوں، صحافی ہوں یا این جی او ورکرزہوں) کے خلاف مستقبل میں کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کر سکیں
پھر عمر چیمہ، نورانی، انصار عباسی، ماروی سرمد، جبران ناصر وغیرہ وغیرہ جو ابھی تو منے کے ابّا، بھوٹان کی فوج، خلائی مخلوق وغیرہ وغیرہ کی اصطلاحات استعمال کر کے تنقید کرتے ہیں، پھر نام لے کر کیا کریں گے ....ایسا طوفان آئے گا کہ وڈے بوٹ کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے
کوئی کاروائی کریں گے تو سب مل کر چیخیں گے....درانی کو چھوڑ دیا اور ہم پر آنکھیں نکالتے ہو ؟
اور اگر درانی کا کورٹ مارشل کر کے سات سال کے لئے اندر ڈال دیا، تمام تمغات و مراعات واپس لے لئے (جسکا امکان نہ ہونے کے برابر ہے) تو پھر وڈا بوٹ بہت مضبوط پوزیشن میں آ جاۓ گا
Let us see with fingers crossed........how deep is the treason in Khaki ranks, whereas in Civilians it is deep rooteed.
 
Last edited: