کراچی: وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ سے ملنے والی ممی قرار دے دیا۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ‘ہڑپہ سے ملنے والی ممی’ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات ایک رونے والی ممی کے حوالے کردی گئی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نیب کا شکار ہوئی ہیں اور اب انہیں وفاقی مشیراطلاعات بنادیا گیا ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن کو بنیاد بنا کر لوگوں کو گرفتار کرنا ہے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ اگر ایسے ہی ہر آدمی کو ہی گرفتار کیا جایا شروع کر دیا جائے گا تو کاروباری افراد میں بے چینی پھیل جائے گی اور اس سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات آئیں گے جو کہ اس وقت ملک برداشت نہیں کر سکتا۔
یاد رہے کہ ان دنوں بلاول بھٹو کو خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صاحبہ کہے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکین کے درمیان شدید لفظی جنگ چل رہی ہے اور اسی جنگ کے دوران وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ سے ملنے والی ممی قرار دے دیا۔
فردوس عاشق اعوان ہڑپہ سے ملنے والی ممی ہیں،وزیربلدیات سندھ
کراچی: وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ہڑپہ سے ملنے والی ممی قرار دے دیا۔ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان ‘ہڑپہ سے ملنے والی ممی’ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات ایک رونے والی ممی کے حوالے کردی گئی ہے۔ […]
urdu.aaj.tv