FIR registered against six in judge Arshad Malik video scandal

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

660378_6303382_Judge_updates.jpg

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ قابل اعتراض وڈیو بنانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ارشد ملک نے ایف آئی آر میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی اور کہا ان افراد نے ٹیمپرڈ وڈیو چلائی اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

ارشد ملک نے شکایت میں مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے مقدمے کی درخواست میں کہا ہے کہ میں 2000ء سے 2003ء کے درمیان ملتان میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھا، میاں طارق نے مجھے ورغلا کر نشہ آور چیز کھلائی اور میری خفیہ وڈیو بنالی، پھر اسے مینیوپلیٹ کرکے غیر اخلاقی وڈیو میں تبدیل کیا، بعد میں وڈیو مسلم لیگ ن کے میاں رضا کو فروخت کردی۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ وڈیو کی بنیاد پر ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی نے دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ نواز شریف کی مدد کریں اور ان کی مرضی کے الفاظ بولوں۔

660378_103135_Judge2_updates.jpg

واضح رہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Last edited by a moderator:

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
جب یہ وڈیو بنی تب نواز شریف جلاوطن تھا اس کا اس جج کے سامنے کوئی کیس نہیں لگا ہوا تھا سولہ سال پہلے نواز شریف کو کیا ضرورت تھی اس کی وڈیو بنانے کی؟؟ سولہ سال پہلے یہ وڈیو بنی تو یہ جج تب سے بلیک مل ہورہا ہوگا، اس کو سولہ سال سے کون بلیک میل کررہا تھا اس کی ناصر بٹ کے ساتھ وڈیو کے مطابق اسے نواز شریف کے خلاف بلیک میل کیا گیا اور بیان حلفی کے مطابق اس وڈیو کو دکھا کر ناصر بٹ نے بلیک میل کیا ، حقیقت سامنے آنے چاہیے
 
amoxil500mg

Senator (1k+ posts)
یہ بتاو اس جج کو احتساب عدالت پرلانے والے کون ہیں؟؟ اس کی عدالت میں کیس لگوانے والے کون ہیں ؟ ذرداری کے کیس بھی اس کی عدالت میں نوازشریف کے کیس بھی اس کے پاس کیونکہ سب کو پتہ تھا اس جج کا مال مارکیٹ میں موجود ہے کوئی شک نہیں اس کی پرانی ویوڈ پیپلز پارٹی نے بھی خریدی ہوں کھوسہ ایویں ہی نہیں مل رہا تھا۔۔لیکن قطری کو ٹکر مار کر اپنا ہی سر پھوڑنے کا شوق ہے پیپلے بڑے سیانے ہیں کیچا گیم نہیں کرتے