Film tau film hoti hai.. - By Wosat Ullah Khan BBC

Pak-MUSLIM

Voter (50+ posts)
فلم تو فلم ہے !
جہاندیدہ بزرگوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے میں کبھی نہیں پڑنا چاہیے وہ دونوں تو ایک نہ ایک دن پھر سے شیروشکر ہوجاتے ہیں اور برا صرف ثالث بنتا ہے۔

اگر اس لچک دار مشورے کو ذرا اور کھینچا جائے تو اس کا اطلاق سیاستدانوں کی نورا کشتیوں اور قول و فعل پر بھی بخوبی ہوسکتا ہے۔

عام آدمی کو یہ بات سمجھنے یا سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اس کا اور سیاستدان کا رشتہ نہ تو برابری کا ہے نہ ہی مالک و نوکر کا اور نہ ہی قرض خواہ اور قرض دہندہ کا۔ بلکہ یہ رشتہ نواب صاحب اور بائی جی کا ہے۔

وہ نواب صاحب جو بائی جی کے ہر ہر ٹھمکے پر جھومتے جھامتے بڑے لگاؤ کے ساتھ کبھی حویلی تو کبھی زمین تو کبھی زیور تو کبھی سونے کی اشرفیوں کا وعدہ کرتے رہے اور بائی جی نے ان کے وعدوں کے جوش میں ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑ ڈالے۔
صبح جب بائی جی کا ہرکارہ نواب صاحب کو گئی رات کے وعدے یاد دلانے گیا تو نواب صاحب نے ہرکارے سے کہا کہ ہماری جانِ تمنا سے عرض کرنا کہ اس نے ہمارا دل خوش کیا اور ہم نے اس کا ۔۔۔ کون سا وعدہ، کیسی بات، کیسی رات۔۔۔

جو سیاستداں ایک فلم میں ظالم جاگیردار ہوتا ہے دوسری فلم میں مظلوم ہاری کا پٹکہ باندھ لیتا ہے اور تیسری فلم میں بائی جی کا دلال بن جاتا ہے اور چوتھی فلم میں ولن کا کردار سائن کرکے پانچویں فلم میں مولوی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔اور جو یہ کام نہیں کرسکتا وہ پھر اصغر خان، غوث بخش بزنجو، ملک قاسم، جاوید ہاشمی یا نوابزادہ نصراللہ خان ہو جاتا ہے۔

جس طرح آصف علی زرداری کے بقول الیکٹرونک میڈیا پر سیاسی اداکاروں کا قبضہ ہے اسی طرح سیاسی فلم انڈسٹری بھی ایک سے ایک مہان ابھینیتا سے بھری ہوئی ہے۔

جو سیاستداں ایک فلم میں ظالم جاگیردار ہوتا ہے دوسری فلم میں مظلوم ہاری کا پٹکہ باندھ لیتا ہے اور تیسری فلم میں بائی جی کا دلال بن جاتا ہے اور چوتھی فلم میں ولن کا کردار سائن کرکے پانچویں فلم میں مولوی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔اور جو یہ کام نہیں کرسکتا وہ پھر اصغر خان، غوث بخش بزنجو، ملک قاسم، جاوید ہاشمی یا نوابزادہ نصراللہ خان ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کو کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ امیتابھ بچن آپ کے بچے کی فیس معاف کرواسکتا ہے تو نواز شریف سے یہ توقع کیوں کہ وہ اس ملک میں اصولی سیاست متعارف کروا سکتا ہے۔اگر آپ کو شاہ رخ خان سے یہ توقع ہے کہ وہ پردۂ اسکرین سے باہر نکل کر بھی آپ کی بیٹی کو ظالموں سے چھڑوا کر لے آئے گا تو بے شک یوسف رضا گیلانی سے بھی توقع رکھیے کہ وہ ونی کی شادی کا خاتمہ کر ڈالے گا۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شان ایورنیو سٹوڈیو سے باہر نکل کر بھٹہ مزدور بچوں کو چوہدری حشمت کے ڈیرے سے آزاد کروالے گا تو بے شک الطاف حسین سے بھی توقع رکھیے کہ وہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کردے گا۔

اصولی سیاست ۔۔۔ تالیاں۔۔۔

اوئے گنجے میں تجھے پنجاب کے شیر سے بلی بنادوں گا۔۔۔ تالیاں ۔۔۔۔

بارہ مئی کو کراچی میں جو دہشت گردی ہوئی اس
کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔۔ ہا ہا ہا ہا۔۔۔

ہم اصولی سیاست کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔۔۔ اوئے اوئے ہوئئئئئے۔۔۔

پاکستان کھپے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔

عوام جلد ایک نئے اتحاد کی خوشخبری سنیں گے۔۔۔ اوئے چپ اوئے۔۔۔

اب روایتی جوڑ توڑ کی سیاست نہیں چلے گی۔۔۔ واہ واہ واہ۔۔۔

لوٹ کھسوٹ اور موقع پرستی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔۔۔ ہائے ہائے ہائے ہائے۔۔۔ کیا بات کہی ہے۔۔۔ کیا بات ہے ۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔

پاکستانی سیاست پر خوش یا غمزدہ ہونا بچپنے کی علامت ہے۔ بس اتنا ہی خوش یا غمگین ہونا چاہئیے جتنا کسی سنجیدہ یا کامیڈی فلم یا نوٹنکی دیکھ کر ہوا جاتا ہے۔

جس سادہ لوح نے سیاست کے وعدوں اور بڑھکوں پر سنجیدگی سے کان دھرا سمجھ لو اپنی جان سے نہیں تو ہوش و ہواس سے ضرور گیا۔ بس فقروں کی داد دیجئے۔ایکشن پر تالیاں اور رقص پر دو انگلیاں منہ میں ڈال کر سیٹی بجائیے اور سیاسی سینما ہال سے باہر نکل آئیے اور دوبارہ تلخ شب و روز میں داخل ہوجائیے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/07/110705_political_film_criticism_ar.shtml
 
Last edited by a moderator:

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
bilkul theek
lakin yaar this is real life, in jokers say hmai ab nijaat hasil kerni hai, kam az kam in say nijaat hasil kernay ka sochna tu chhaye na

mujhay buhat tarss ata hai nawaz, zardari, altaf, moulana, pmlq, waghaira k suporters per, in k masters kesi qalabazian lagatay rehtay hain, aur ye becharay her forum per un ko defend kernay k liye sar dharr ki bazi laga daitay hain

Allah tala in ko naiki ki hidayat day, aur hmai is mulk-e-khudaad k behtri k liye kaam kernay ki toufeeq naseeb farmaye