Fiancee fulfils Lion Air victim's last wish

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
st_20181114_wywedding_4411672.jpg


خاتون نے طیارہ حادثے میں جاں بحق منگیتر کی آخری خواہش پوری کردی

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک خاتون نے دلہن بن کر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے منگیتر کی آخری خواہش پوری کردی۔

گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو انڈونیشیا میں ایک طیارہ اڑان کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 189 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ان ہی بدقسمت افراد میں 26 سالہ ڈاکٹر ریو ناندا بھی شامل تھے جن کی کچھ ہی روز بعد شادی تھی، ان کی منگیتر انتان سیری نے سانحے کے بعد خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ 13 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جلد ہی رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے تھے۔


انتان سیری نے بتایا کہ ان کے منگیتر جکارتہ کے ایک سمینار میں شرکت کے لیے گئے اور واپسی پر ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جاتے ہوئے انہوں نے مذاق میں ایک بات کہی کہ اگر مجھے آنے میں تاخیر ہوجائے تو وہ عروسی لباس پہنیں، میک اپ کرکے پوری دلہن بنیں اور پھر اپنی تصاویر بھیج دیں۔
انتان کے بقول انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ مذاق ایک سنجیدہ بات میں تبدیل ہوجائے گا، حادثے کی خبر ان پر قیامت بن کر برسی لیکن پھر بھی انہوں
نے منگیتر کے طے شدہ دن تک نہ آنے کی صورت میں اپنے محبوب کی دلہن بننے کی خواہش کو پورا کیا۔


خاتون نے بتایا کہ اتوار کے روز سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بلا کر انہوں نے خود کو دلہن کی طرح تیار کیا، پھر تصاویر بنوائیں اور اپنے منگیتر کی خواہش کو پورا کرکے ایک خوبصورت پیغام دوسروں تک پہنچایا۔


https://www.express.pk/story/1424481/10/
 
Last edited by a moderator: