Federal Minister Fawad Chaudhry tells what lead to him slapping Sami Ibrahim

Waseem

Moderator
Staff member
آج سمیع ابراہیم کو تھپڑ کا بیک گراؤنڈ یہ ہے کہ میں نے حکومتی اشتہارات کو سٹریم لائن کیا اور رییٹنگز کے مطابق اے ، بی ، سی اور ڈی کیٹیگیز بنائیں اس تبدیلی سے حکومتی اشتہارات کے اخراجات میں 70 فیصد کمی آئی ۔اب چینلز میں دوڑ تھی کہ ہمیں اے یا بی کیٹیگری میں رکھیں۔ سمیع ابراھیم نے مجھے کہا کہ ہم نے آپ کیلئے بہت کیا ہے ہماری کیٹگری اے کریں اور ساتھ ہی فوری طور پر دو کروڑ روپے کی ایڈجسمنٹ کریں۔ مسئلہ یہ تھا کہ اگر میں بول ٹی وی کو اے کیٹیگری دیتا تو باقی سب چینلز کو بھی دینی پڑتی اور سارا عمل ہی ختم ہو جاتا۔ میرے انکار کے بعد ایک مستقل مہم میرے خلاف شروع کر دی گئ، اسی دوران بول کے ایک کیمرہ مین کی درخواست مجھے آئ کہ بول ٹی وی اس کے واجبات ادا نہیں کر رھا، اس پر میں نے پیمرا کو کہا کہ اس معاملے پر غور کریں اس کے بعد اس مہم میں شدت آتی گئ۔ روزانہ ہی مجھے را ایجنٹ ڈیکلئر کیا جانے لگا، ہر معاملے کی کوئ حد ہوتی ہے میں نے ہر جگہ درخواستیں دیں لیکن مجال ہے کسی کے سر پر جوں رینگی ہو۔ آج اس تقریب میں اس شخص سے آمنا سامنا ہوا تو مجھے لگا کہ بےعزتی کی بھی کوئ حد ہے لہذاٰ میں نے ایک تھپڑ جڑ دیا۔ اب صحیح ہے یا غلط یہ ہر ایک کی اپنی ججمنٹ ہے لیکن اس طرح کی بلیک میلنگ کا کیا حل ہے یہ بھی بتائیں۔


Whats-App-Image-2019-06-15-at-2-44-21-AM.jpg
 

Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
FC shouldn't have done this rather taken the said reason in public. But thing which doesn't satisfy me is that currently he is not information minister so why anyone would bother him now??
 
Last edited:

Citizen X

President (40k+ posts)
Now wait a minute, how do we know this is actually fawad's statement. Just because its says Fawad on top, doesn't mean its authentic.. I just checked his twitter account nothing on it. I don't know of any other official social media outlet of his.

So I'm till waiting for the fog to clear