Federal Cabinet approves Kamyab Jawan Program

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

Nojawan-750x369.jpg


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، وفاقی کابینہ نے “کامیاب جوان” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں کہا ملک بھر کے نوجوانوں کے لیےاچھی اور بڑی خبر ہے، وزیراعظم کےبعد کابینہ نے پروگرام کی توثیق کر دی،ع مشکل معاشی حالات کےباوجود 100 ارب مختص کر دیےگئے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا ، کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز نے کہا پروگرام سے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

یاد رہے 17 مئی کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کوبا اختیار، روزگارکی فراہمی کا منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی، ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردارنظراندازنہیں کر سکتے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع، تعلیم اور ہنرمند بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی، نوجوانوں کی ترقی سے متعلق بنیادی خاکہ مرتب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم یوتھ پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں گی۔

اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔


 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سو ارب روپے سے دس لاکھ نوجوان کیسے مستفید ہوں گے ؟
کیا یہ کوئی عیدی پروگرام ہے ؟
.
یہ پروگرام بیکار ہے
وجوہات
سرمایے کی کمی مسلہ نہیں ہے لوگ پہلے ہی سرمایا پلاٹوں میں لگا رہے ہیں
اس وقت چھوٹے کاروبار یعنی پانچ دس لاکھ سرمایے والے پہلے ہی سیر ہو چکے ہیں اور ان میں مزید گنجائش نہیں
.
آپ کی کیا رائے ہے ؟
Dr Adam
Dr Adam
chandaa
Sohail Shuja
atensari
ranaji
sensible
jani1
Husaink
Educationist
Dilljaly
.
نون لیگی حضرات بھی رائے دے سکتے ہیں
Awan S
 
Last edited:

Doom1111

Minister (2k+ posts)
gand ma lana is program ko kya. Ap ki ecnomocy ka dawliya likal cuka ha aur program bana rah ha rather than sorting our devaluation, hardcore strict measures and postivie statement to restore confidence.
 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
These loans programs havent helped in past and they will not help now a better approach would be to cooperate with information technology firms get young guys trained and invest money to support them in getting business from abroad