Fazal ur Rehman's Dharna: A Tiny City Within The Capital (Siasat.pk Exclusive)

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں، سب بہت زیادہ عزت سے پیش آئے۔

لوگوں کا عزم کیسا تھا کیا وہ اکتا گئے تھے یا اسے جاری رکھنا چاہتے تھے ؟؟

شرکاء کی اوسط عمر کیا ہوگی؟؟ سنا ہے مدارس کے طالبعلم کم اور علماء زیادہ تھے

شرکاء کا سیاسی شعور کتنا تھا؟؟ انہیں دھرنے کے مقصد کی کس قدر خبر تھی؟؟​
 

muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
جو فوج اِس کو یہاں تک لائی ہے وہ اُسے یہاں سے لے بھی جائے گی

پھر ایک اور مولوی ۲۲ دسمبر کو آنے کو تیار کھڑا ہے
 

Waseem

Moderator
Staff member
H
لوگوں کا عزم کیسا تھا کیا وہ اکتا گئے تھے یا اسے جاری رکھنا چاہتے تھے ؟؟

شرکاء کی اوسط عمر کیا ہوگی؟؟ سنا ہے مدارس کے طالبعلم کم اور علماء زیادہ تھے

شرکاء کا سیاسی شعور کتنا تھا؟؟ انہیں دھرنے کے مقصد کی کس قدر خبر تھی؟؟​
Hafeez SB, I was on leave yesterday when our team visited dharna place,
I sent your questions to our reporter, here is her reply that I'm copy/pasting here as is.
----------+---------------------------
سردی کی وجہ سے جو اکتا گئے وہ گھر چلے گئے اور جو یہاں موجود تھے انہوں نے کہا کے مولانا کے ایک اشارے کی دیر ہے وہ اپنی جان تک حاضر کر دینگے ۔
اور مولانا جتنا عرصہ کہیں گے ہم یہاں رہیں گے ۔ ایک صاحب کے منہ سے نکل گیا کہ اگر مولانا نے کہا کے آج گھر چلے جاؤ تو آج ہی چلیں جاینگے ۔ تو لگتا یوں ہے کے بچے کچے لوگوں کا بھی گھر واپس جانے کا دل ہے
مدرسے کے بھی بچے موجود تھے اور علماء بھی۔ میرے اندازے کے مطابق 40 فیصد مدرسے کے بچے تھے اور 60 فیصد علماء تھے
دھرنے میں موجود شرکاء تھے تو میں نے ان سے بات کی کہ آپ کس مقصد کے تحت اس دھرنے میں شامل ہیں ان میں سے کسی نے بھی مہنگائی کا رونا نہیں رویا نوکریوں کا رونا نہیں رویا بلکہ سب کے سب عمران خان کو یہودی ایجنٹ ہی کہہ رہے تھے اور یہ بھی کہہ رہے تھے کہ یہ اسلام کا دشمن ہے ہم اللہ کی رضا کی خاطر نکلے ہیں اور پاکستان میں اسلام کو خطرہ ہے اسکی حکومت کی وجہ ۔ تو سیاسی شعور کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا