ECP suspends membership of Fawad Ch, Amir Liaquat, Zartaj Gul and 318 other Parliamentarians

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1217751050331049984
EOZXg4tWoAEeNkq.jpg


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والےقومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 318 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کے
خلاف ایکشن لے لیا ،ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والےقومی وصوبائی اسمبلیوں کے 318 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،عامر لیاقت،راجہ ریاض،عامر کیانی،فرض حبیب،برجیس طاہر،عالمگیر خان اور عبدالقادر پٹیل بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق معطل شدہ پارلیمنٹیرینز اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔