http://www.dailyaaj.com.pk/?p=43309
اسلام آباد۔معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان نے کہا ہے کہ قیادت کا خلا پر کیے بغیر چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے ، عمران خان کے پاس ٹیم ہے نہ جماعت انقلاب کیا لائیں گے؟ دوسرے صوبوں میں قتل وغارت اور انارکی کو کوئی نہیں پوچھتا لیکن ڈینگی جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے پر پنجاب کے وزیر اعلی کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔
ٹی وی انٹرویومیں ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ بے وفائی کی تاریخ ہے ہمیں چین پر اعتماد اور انحصار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا وہ آج تک نہیں بھولا۔انہوں نے کہا کہ قیادت کا خلا پر کیے بغیر ہم چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتے،محض ریلیاں نکا لنے اور نعرے لگانے سے ووٹ نہیں ملتے۔ انہوں نے کہا کہ اثاثوں کی چھان بین سپریم کورٹ نہیں کراسکی تو عمران خان کیا کرائیں گے ؟جبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود سوئس بینک کو مکتوب تک نہیں لکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس نہ ٹیم ہے نہ
جماعت ،وہ انقلاب کیا لائیں گے کیونکہ ون مین شو زیادہ دیر نہیں چلتا۔

Haroon ur Rasheed's Response