Does anyone know y Shehbaz met Chinese Ambassador & British High Commisione

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
وحشت میں ہر اک نقش الٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلیٰ نظر آتا ہے



ہاہاہا...جب ہر نقش الٹا نظر انے لگے تو اس اوندھی دنیا کو سیدھا دیکھنے کے لیے
خود الٹا ہونا پڑتا ہے… کبھی دیکھو تو ہاتھوں کے بل چل کر ؟….اب اس میں کیا
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا...جب ہر نقش الٹا نظر انے لگے تو اس اوندھی دنیا کو سیدھا دیکھنے کے لیے
خود الٹا ہونا پڑتا ہے… کبھی دیکھو تو ہاتھوں کے بل چل کر ؟….اب اس میں کیا
یہ تمھارے الٹے کاموں کا ہی نتیجہ لگتا ہے، کہ شادی سے بھاگ رہے ہو۔ اب اسمیں کیا؟
?
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
یہ تمھارے الٹے کاموں کا ہی نتیجہ لگتا ہے، کہ شادی سے بھاگ رہے ہو۔ اب اسمیں کیا؟
?
نہیں کوئی الٹا کام نہیں...ابھی جھیل کنارے کچھ جگہ خریدی ہے اور گھر بنا رہا ہوں
جب مکمل ہوا تو شادی….انشا الله العزیز…..اب اس میں کیا ?
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں کوئی الٹا کام نہیں...ابھی جھیل کنارے کچھ جگہ خریدی ہے اور گھر بنا رہا ہوں
جب مکمل ہوا تو شادی….انشا الله العزیز…..اب اس میں کیا ?
پھر تمھیں گاڑی یاد آجائے گی، پھر گھر کا سامان یاد آجائے گا، پھر بینک بیلنس کی باری آجائے گی اور جب یہ سب مکمل ہوجائے گا تو تمھیں بھی شہباز شریف والی دوائیں دلوانی پڑیں گی۔
جس سے دل کے دورے پڑنے کا امکان رہتا ہے
تو اک پروانے کی طرح شب بھر کی زندگی نہ گزارنا میرے بھائی۔

تمھارا حساب یہی ہے کہ نہ نو من تیل ہوگا اور نہ ہی رادھا ناچے گی۔۔۔۔۔۔

جناب، کرنے والوں نے تو غالبؔ سے سیکھا کہ سامان سو برس کا اور پل کی خبر نہیں، لہٰذا وقت پر شادی کر کے کرائے کے مکان میں بھی عزت کی زندگی گزار گئے۔

میں تو کہتا ہوں کہ تھوڑے کو بہت جانو، اور اس سے پہلے کہ بات علاج معالجے تک پہنچ جائے۔۔۔۔ کر ہی ڈالو شادی بھی۔ مکان بھی بنتا رہے گا۔ ابھی کونسا سڑک پر سوتے ہو؟

اور مکان کی کیا گارنٹی بھائی؟ کل کو زلزلے میں گر گیا تو پھر؟