Dialogue, not wedding: Doha talks in trouble as Taliban slam Afghan guest list

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)

دوحہ: طالبان نے افغان امن مذاکرات کے لیے کابل حکومت کی جانب سے 250 رکنی ٹیم کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں شادی نہیں ہے بلکہ مذاکرات ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امن مذاکرات کے لیے کابل حکومت کی تیار کردہ 250 اراکین کی فہرست پر تمسخرانہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کابل کے ہوٹل میں ہونے والی شادی کی تقریب نہیں جس کی ضیافت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہو بلکہ یہ خلیجی ریاست کا منعقد کردہ مذاکراتی اجلاس ہے۔

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کابل حکومت کی جانب سے 250 افراد پر مشتمل مذاکراتی ٹیم کا اعلان دراصل مذاکراتی عمل کو تاخیر کا شکار بنانے کی دانستہ سازش ہے، کابل حکومت کی خواہش ہے کہ قطر مذاکرات کی میزبانی سے انکار کردے یا کسی بھی طرح مذاکرات ملتوی ہو جائیں اور کابل حکومت کو افغانستان میں اپنی من مانی کرنے کے لیے مزید وقت مل جائے۔

کابل حکومت نے موقف اختیار کیا کہ افغان طالبان نے کابل انتظامیہ سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا اور طالبان کے مطالبے پر قطر میں ہونے والے طویل مذاکراتی دور میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث 19 اپریل کو ہونے والے مذاکرات میں یہ 250 افراد افغانستان کے عام شہری ہونے کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ کابل حکومت نے 19 اپریل سے قطر میں شروع ہونے والے افغان امن مذاکرات کے لیے 250 افراد کی فہرست مرتب کی ہے جن میں 50 خواتین بھی شامل ہیں۔


 
Advertisement
Last edited:

shaheenzafar

Politcal Worker (100+ posts)
افغان حکومت بھارتی سپورٹ پر ایسا کررہی ہے کیونکہ طالبان کو دوبارہ اقتدار ملنے کے بعد وہ دوبارہ کبھی حکومت نہیں کرسکیں گے مذاکرت سے معاملہ حل ہوجانے سے انکے اور بھارتی حکومت کے افغانستان کے اندر کاروبار اورکیمپ متاثر ہوں گے​
 

hawkinthesky111

Minister (2k+ posts)
افغان حکومت بھارتی سپورٹ پر ایسا کررہی ہے کیونکہ طالبان کو دوبارہ اقتدار ملنے کے بعد وہ دوبارہ کبھی حکومت نہیں کرسکیں گے مذاکرت سے معاملہ حل ہوجانے سے انکے اور بھارتی حکومت کے افغانستان کے اندر کاروبار اورکیمپ متاثر ہوں گے​
wo tu waisay bhi hongay.. baharat ko waisay hi lassan lug gaya hai... they diont know that USA runs everytime... :) they put the egss in wrong basket.
 

karachiwala

Chief Minister (5k+ posts)
جو لوگ طالبان کو جاہل سمجھتے ہیں انکے لیئے تو شائد یہ انکشاف چشم کشا ہو گا
 

atensari

Prime Minister (20k+ posts)
افغانی نورے سمجھ چکے ہیں تھوڑا وقت بچا ہے جتنا سیر سپاٹا کرنا ہے کر لو
 
Sponsored Link

Featured Discussions