DG ISPR's press conference postponed

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور آج سہ پہرتین بجے اہم پریس کانفرنس کرنے والے تھے، جس میں انھوں نے کورکمانڈرکانفرنس کی بات چیت سے آگاہ کرنا تھا اور ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پربھی بریفنگ دینی تھی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دن آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔


 
Advertisement
Sponsored Link

Latest Blogs Featured Discussion اردوخبریں