Death toll rises to 8 in Female Suicide bomber attack outside DHQ

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) کوٹلہ سیداں کے قریب دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر 2 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ زخمیوں‌ کو منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پر دھماکہ ہوا جس میں‌ 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے.

بتایا گیا ہے کہ کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2 اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے، واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب جب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کے مرکزی دروازے پر بم دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں بعد ازاں سی ایم ایچ بھجوا دیا گیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق ہسپتال کے گیٹ پر ہونے والا آئی ای ڈی دھماکہ تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 سے8 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
Advertisement
Sponsored Link

Featured Discussions