حنا پرویز بٹ کا اپنی وائرل ہوئی ویڈیو پر ردعمل۔۔ حناء بٹ نے ظفروال جلسے میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپنی اور دانیال عزیز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "غلیظ سوچ رکھنے والوں کو ہر چیز اپنی سوچ کے مطابق ہی نظر آتی ہے۔ دانیال ہمارے میزبان تھے اور میں ان سے اصرار کررہی تھی کہ وہ آگے آکر کھڑے ہوں مگر وہ مجھے بار بار کہتے رہے کہ آپ خاتون ہیں، آپ ہی آگے رہیں۔ "
حنا بٹ نے دانیال عزیز کو جنٹلمین قرار دیدیا
لیکن حناء بٹ کے ردعمل کے بعد سب کلئیر ہوگیا ہے۔ حناء پرویز بٹ نے دانیال عزیز کو شریف آدمی قرار دیدیا ہے ۔ دوسری بات یہ کہ سٹیج مقامی اور مرکزی رہنماؤں سے بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے دھکم پیل ہورہی تھی ، حنابٹ بھی رش کی وجہ سے دھکم پیل کا شکار ہوگئی ہوں گی۔ویسے بھی یہ جلسہ دانیال عزیز کی اہلیہ اور مقامی ایم این اے مہناز عزیز نے کروایا تھا