Crocodile attack: Scientist EATEN during feeding time research centre

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

انڈونیشیا میں ایک افسوسناک واقعے میںمگرمچھ خاتون سائنسدان کو زندہ کھا گیا،خاتون ریسرچ سینٹر میں مگرمچھ کو کھانا دے رہی تھی کہ اُس نے حملہ کردیا۔

میری نامی17 فٹ لمبا مگرمچھ 44سالہ ڈیزی ٹووو کو اُس وقت گھسیٹا ہوا انکلوژر میں لے گیا جب وہ خوراک کھلانے کے دوران گوشت پول میں پھینک رہی تھی۔

598383_7639601_crocodile_updates.jpg


حکام کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے شمالی سلاویسی کے ریسرچ سینٹر میں مگرمچھ کو لوگوں نے اُس حالت میں دیکھا جب خاتون سائنسدان کی باقیات اُس کے جبڑوں میں موجود تھیں۔

مگرمچھ کو ہرروز تازہ چکن، ٹونا اور گوشت دیا جاتا تھا، اُس نے ماضی میں دیگر مگرمچھوں پر بھی حملے کیے لیکن کبھی انسانوں پر حملے سے متعلق خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا تھا۔

598383_188195_crocodile02_updates.jpg

ٹووو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ وہ خاموش مزاج خاتون تھیں اور جانوروں سے بہت پیار کرتی تھیں۔


https://jang.com.pk/news/598383-fem...-crocodile-after-it-jumps-up-an-8ft-high-wall
 

Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
شکر کرو میرا اختیار نہیں چلتا ہے ورنہ میں تمام مگر مچھوں کا دنیا سے نام و نشان مٹا دیتا۔