Changes likely in cabinet after PM Imran's return from China

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
687521_7098716_Cabinet-meeting_updates.jpg

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی کے بعد اعلیٰ سطح مشاورت سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم 48 ہے، جن میں 9 وزارتوں کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن وزارتوں کے قلمدان وزیراعظم کی وطن واپسی کے ساتھ تبدیل ہوسکتے ہیں،ان میں وزارت داخلہ ،پٹرولیم ،امور کشمیر ،پلاننگ، صنعت و تجارت اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورے پر روانگی سے قبل وزارت اطلاعات کی معاون خصوصی کو فی الحال کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی 48 رکنی کابینہ میں24 وفاقی وزراء،4 وزراء مملکت ،5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے 15 وزارتوں اور ڈویژنز کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ ان کی کابینہ میں 19 غیر منتخب افراد بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے پاس ریونیو، ٹیکسٹائل، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، نیشنل سیکیورٹی، کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے انچارج وزیر ہیں۔

ان کے پاس موسمیاتی تبدیلی، خزانہ، تجارت، صنعت و پیدوار، صحت، وزارت اطلاعات، سیفران، نارکوٹکس کنٹرول اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارتیں بھی ہیں۔

وفاقی کابینہ کے 30 ستمبر کے اجلاس سے وزارتوں میں بڑی تبدیلیوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Huni hu ge tu hu jay ge. Yeh media ko keya taklef ha?
Kbi Buzdar ke chutee kratay hain, kbi Noon league kay ander gourps banatay hain.
Saway bakwas kernay kay media kay pass kuch be nae ha