Business community's reaction on PTI Govt's 1st Budget

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1138511440984326147 https://twitter.com/x/status/1138508591428771845

لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے وفاقی بجٹ تقریر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ میزانیہ مشکل معاشی حالات کی نشاندہی کرتا ہے لیکن موجودہ حالات میں اسے متوازن کہا جاسکتا ہے ، ، حکومت کو آئندہ سال کے لیے مقررہ معاشی اہداف حاصل کرنے کے لیے غیرمعمولی کوششیں کرنا ہونگی۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے مالی بجٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ کو آن لائن اور چوبیس گھنٹے میں اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت ہو گی۔ رئیل سٹیٹ پر نان فائلرز پر جائیداد خریداری پر پابندی کا خاتمہ خوش آئند ہے ۔ روز نامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف اکانومسٹ پرویز طاہر نے بتایا کہ اتنا ٹیکس اکٹھا کرنے کے دعوے کر دئیے ہیں جتنا پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا۔ٹیکسز تو لگا دئیے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ ٹیکسز اکٹھے کیسے ہوں گے ۔

سابق ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو شاہد حسین نے کہا کہ بجٹ تجاویز سے لگتا ہے کہ حکومت نے معیشت کی ترقی کے حوالے سے کام نہیں کیا صرف ٹیکسز پر زور دیا ہے ۔صنعتکار خواجہ خاور رشید نے کہا کہ سب سے اچھا فیصلہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔اگر مہنگائی بڑھانی ہے تو روز گار بھی تو پید ا کیا جائے ۔ صنعتکارمنظور الحق ملک نے کہا کہ معیشت کو دستاویزی ضرور کریں لیکن حقائق کو نظر انداز نہ کریں۔

پراپرٹی ریٹلر ایسوسی ایشن کے صدر طاہر مسعود اور سیکرٹری میاں نعیم نے کہا ہے کہ حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈال دیا۔ اب نئی پالیسی سے مزید تباہ ہو جائے گا۔ آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں کو مزید نچوڑنے اور دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ۔

تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکسز کو کم کرے اور عوام کو ریلیف فرا ہم کرے ۔ پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبدا لخالق ندیم ودیگر اور پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی ر ہنماؤں نے بجٹ کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے تنخواہوں میں 5سے 10فیصد اضافہ کو یکسر مسترد کر تے ہوئے نظر ثانی کامطالبہ کیاہے ۔

 

islamabadi

Minister (2k+ posts)
after 11 months this khota government has lifted the filer non filer restriction after the damage has already been done for 11 months.....i had siad it before.....you cant block 99% of the population from buying a car / house.....and THE ONLY country in the world which was taxing people for withdrawing their OWN money was us. It took 11 months for these jokers to wake up....
 

ninetykman

Minister (2k+ posts)
Business man are the #1 muft khors..no innovation no export growth..only looking for subsidy to loot and launder money overseas...
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Singapore exports $411B, population 5M

Pakistan exports 25$B, population 200M

Lakh de lanat on Business man...

یہ خبیث حکومت سے مراعات تو لیتے ہیں لیکن برآمدات نہ ہونے کے برابر۔۔۔۔۔۔