Blast From The Past : Saad Hariri Ne Sharif Family Ko Naya NRO Dilwane Se Kyun Tauba Ki?

Kashif Rafiq

Chief Minister (5k+ posts)
https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100258806&Issue=NP_LHE&Date=20070909

https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1100258691&Issue=NP_LHE&Date=20070909

سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے سربراہ شہزادہ مُقرِن بن عبدالعزیز اور لبنان کے سابق وزیرِاعظم آنجہانی رفیق الحریری کے بیٹے سعد حریری نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو حکومتِ پاکستان سے کیے ہوئے معاہدے کے تحت دس سال تک پاکستان واپس نہیں آنا چاہیے۔

پریس کانفرنس سے پہلے شہزادہ مُقرِن اور سعد حریری نے صدر جنرل پرویز مشرف سے تین گھنٹے سے زیادہ طویل ملاقات کی۔

سعودی انٹیلیجنس کے سربراہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ عبدللہ کا پیغام صدر جنرل پرویز مشرف کو پہنچایا جس میں انھوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کے لیے پاکستان کا استحکام اور حفاظت اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ سعودی عرب کی۔

شہزادہ مُقرِن نے صحافیوں کو بتایا کہ خادمِ حرمین شریفین نے شریف خاندان کو قید سے چُھٹکارا دلانے کے لیے اُن کے اور حکومتِ پاکستان کے مابین معاہدہ کرانے میں مدد کی تھی۔ جس کے تناظر میں خادمِ حرمین شریفین اُمید کرتے ہیں کہ فریقین معاہدے کی تمام شقوں کی پاسداری کریں گے۔

صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ وہ صدر سے پاکستان میں رُونما ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کرنے آئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم دعا کرتے ہیں کہ متعلقہ لوگ قومی مفاد کو اپنے ذاتی مفاد پر فوقیت دیں گے اور پاکستان کو استحکام بخشنے کا باعث بنیں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں سعد حریری نے کہا کہ نواز شریف سے اس وقت ملک واپس نہ آنے کا اُن کا مطالبہ نہیں بلکہ، اُن کے مطابق، معاہدے کا تقاضہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل کرتے ہوئے نواز شریف کو ملک سے باہر دس سال تک رہنے کی مدت پوری کرنے سے پہلے واپس نہیں آنا چاہیے۔

جب مُقرِن بن عبدالعزیز سے ایک سوال میں سپریم کورٹ کے نواز شریف کے حق میں فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ چاہیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے آیا تھا یا معاہدہ پہلے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب تمام ممالک کی سپریم کورٹس کی عزت کرتا ہے لیکن نواز شریف کو معاہدے کی پاسداری کرنا چاہیے۔‘

اس موقع پر شہزادہ مُقرِن بن عبدالعزیز نے نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے لیے کیے گئے معاہدے کی کاپی لہرا کر دکھائی لیکن صحافیوں نے جب استفسار کیا کہ اُن کو اس کی نقول فراہم کی جائیں تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہ یہ حکومتوں کی دستاویز ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا اُن کے ساتھ ملاقات میں صدر جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کی صورت میں دوبارہ سعودی عرب بھیجوانے کے حوالے سے کوئی بات کی تو انہوں نے نفی میں جواب دیا ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نواز شریف معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک واپس آتے ہیں تو ایسے میں اُن کو سعودی عرب کی جانب سے کسی ردِعمل کا سامنا کرنے کا احتمال نہیں۔

https://www.bbc.com/urdu/pakistan/story/2007/09/070908_nawaz_deal_as.shtml
 
Advertisement

Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
there is only one option left for this haram tubbar and that is to become another sheikh mujeeb and hasina!! just like that suwar used to talk about it pre elections.
 
Dr Adam

Chief Minister (5k+ posts)
سعد حریری کی توبہ کی وجہ ان گنجے بھائیوں کا بھیانک کردار تھا جسمیں ان گنجوں اور انکے باپ نے اپنی طرف سے بڑے ہوشیار بننے کی کوشش کی تھی اور ٹوپیاں پہن کر جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے اور سعودیوں کا مال بھی ڈکارتے رہے
 
greatmeer

Citizen
there is only one option left for this haram tubbar and that is to become another sheikh mujeeb and hasina!! just like that suwar used to talk about it pre elections.

تو آپ کا کیا خیال ہے یہ کوشش کر نہیں لی باپ بیٹی نے؟؟؟؟ جب اس پر بھی دال نہیں گلی تو دوبارہ سے پیر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔۔۔۔ٹوئیٹر رانی ایویں ہیں تو نہیں خاموش بیٹھی
 
Citizen X

Chief Minister (5k+ posts)
there is only one option left for this haram tubbar and that is to become another sheikh mujeeb and hasina!! just like that suwar used to talk about it pre elections.
And patwaris are under some delusion that everybody is still pressuring Pakistan for ganjus NRO.
 
Pathfinder

Chief Minister (5k+ posts)
And patwaris are under some delusion that everybody is still pressuring Pakistan for ganjus NRO.
that haram is not going to give his voters flats in London and offshore accounts. They will remain worse off selling their future and the future of generations to come for a plate of biryani or keema naan. their kabaria leader only gets richer and the people are guilty of that.

It pains me to see a so many jahil followers who are still where they are financially, morally and ethically yet this tubbar has engulfed the fat of the land.

Well jaisay log waisa leader, woh patwari khud bi corrupt hain issi liye corrupt logon ko vote dete hain.

Aur yeh koi nai baat nahi ke yeh log railway ki patrriyan aur gutter ke dhaknay chori ker ker ke ameer howay hain.
 
i remember people in Lahore calling him kabaria, gutter dhakan choor and believe it or not gutter dhakan theft was high in the early 90's! those people who used to say this became his voters.

i went back to Pakistan after a very long time and they were no better off. They were far worse off than before.

but their mian has 10 of billions of dollars in wealth.

its a strange phenomenon people know he is a crook and yet they defend their mian "khanda hai te landa vi hai" i guess its true he eats the fat of the land and takes a dump on a plate and puts it in front of his followers!
 
Last edited:
Sponsored Link

Featured Discussions