Best of Mushahid Ullah Khan Poetry in Senate

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
اللہ کے حبیب حضرت محمدؐ صلی الله علیہ وسلم کے صحابی حضرت قتادہؓ بیان فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسولؐ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپؐ نے (اپنے ارد گرد موجود صحابہؓ) سے فرمایا ' ' یہ شخص (اگلے جہان میں) سکون حاصل کرنے والا ہے یا پھر اس سے (اہلِ زمین) کو قرار مل گیا ہے‘‘۔ صحابہ نے حضورؐ سے مندرجہ بالا حدیث کا مطلب دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا ''مومن بندہ (موت کے بعد) دنیا کے مصائب اور تکالیف سے (نجات پا کر) سکون اور راحت حاصل کر لیتا ہے‘ جبکہ (مرنے والا) جو فاجر انسان ہوتا ہے‘ اس کی (موت سے) لوگ‘ شہر اور ملک‘ درخت اور حیوانات بھی سُکھ اور چین کا سانس لیتے ہیں‘‘۔ اس کے مقابلے میں مومن بندے کے بارے میں مزید فرمایا کہ ''وہ دنیا کی اذیتوں اور مصیبتوں سے چھان چھڑا کر اللہ تعالیٰ کی رحمت میں پہنچ کر راحت و آرام حاصل کرتا ہے‘‘۔ (صحیح مسلم : 2202-3)