Arshad Malik video scandal: Petitioners lawyer suggested to form neutral inquiry committee

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں درخواست گزار کے وکیل منیر صادق نے دلائل مکمل کرلئے۔

500595_76958389.jpg


چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل منیر صادق نے دلائل دیتے ہوئے کہا جج کو بلیک میل نہیں کیا جانا چاہیے، عدالت غیر جانبدار انکوائری کمیشن قائم کرے، انکوائری کمیشن سچ کی تلاش کرے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا عدالت نے کچھ کرنا ہوگا تو خود کرے گی، مطالبے پر کچھ نہیں کریں گے، عدالتیں لوگوں کے کہنے پر کچھ نہیں کرتیں، سچ کی تلاشی بن نوع انسان کے آنے سے جاری ہے، وکیل درخواستگزار کی جانب سے سیاستدانوں کے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے آپ کی تجویز لکھ لی ہے ، مزید کوئی تجویز تو نہیں، غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے، سب جج، پٹواری، سیاستدان، بیوروکریٹ، پولیس افسران ایسے ہیں، ایسے بیانات سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

 
Last edited by a moderator:

Landmark

Minister (2k+ posts)
Basheer Sab
ktne bhooly bchy hn ke une vrglah k Riwind le ghe .....our une pta be nahi chala
hahahha
 

scholar

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ نہیں ہونا کیونکہ اس شریف اور زرداری مافیا کے ہاتھوں 80٪ جج کچھ نہ کچھ بناتے رہے ہیں یعنی سب ہی کانے ہیں