Arif Hameed Bhatti lashes out PM Imran Khan on Fawad Chaudhry slapping Sami Ibrahim

Pride.of.Pakistan

Voter (50+ posts)
یہ تو کوئی لاجک نہ ہوئی یار

سمیع ابراہیم کو اِس زیادتی کی تلافی کے لئے متعلقہ دروازہ کھٹکھٹانا چاہئیے

.تاکہ ایسی غنڈہ گردی کا خاتمہ ہو

میرے ًمحترم بات صرف اتنی سی ہے کہ یہ سب اقتدار کا خمار ہے۔ اقتدار میں یہ لوگ صرف خان صاحب کی وجہ سے آئے ہیں۔ اِس لئے خان صاحب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وزیر کی حرکتوں پر ایکشن لیں۔

اِن کے چیلوں نے پہلے ہی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے جینا حرام کیا ہوا ہے۔ اِن حرکتوں سے ایسے عناصر کو شہہ ملتی ہے کہ نئے پاکستان میں بھی کوئی اِن کو پوچھنے والا نہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو کامیاب کرے لیکن اگر پی ٹی آئی کے اپنی ہی وزیر ایسی حرکتیں کریں گے تو اِس سے پارٹی کے لئے مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔

جہاں تک قانون کی بات ہے تو قانون صرف عام آدمی کے لئے ہے۔ آپ کی خدمت میں یہ ویڈیو حاضر ہے، آپ خود ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کیسے فواد چوہدری اور اس کے کزن کی تجاوزات تو حلال ہیں
لیکن عام آدمی ایک انچ بھی اپنی حد سے تجاوز نہیں کر سکتا۔

Pride.of.Pakistan

Voter (50+ posts)
اب اگر کل کلاں فواد اپنے گھر میں اپنی بیوی سے لڑ پڑے تو کیا آپ اُسکی

بھی ذمہ داری عمران پر ڈال دیں گے ؟؟

!!بیٹا ایسا نہیں ہوتا ، چیزوں کو اُنکے تناظر میں دیکھا جاتا ہے
عائشہ احد کا کیس ہمارے سامنے ہے کہ کس طرح صرف وزیرِ اعلی کا بیٹا ہونے پر قانون اور ادارے حمزہ شہباز کے طابع تھے۔ کہنے کو تو یہ بھی ایک ذاتی معاملہ تھا۔ حکمرانوں کی اِس حد تک زمہ داری ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کمزور کو انصاف ملے اور طاقتور اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔​
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اگر اِس تصور کو تسلیم کر لیا جائے کہ سِکّے کے دو رخ ہوتے ہیں تو ہمیں چیزوں

کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہو جائے گی . ہم دونوں سکّے کے الگ الگ رخ دیکھ

رہے ہیں . میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں لیکن جو رخ آپ دیکھ

رہے وہ آپ کے خیال میں ٹھیک لگتا ہے

اگر میں اِس چیز کو اِس طرح دیکھوں کہ چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب نے

معاملے کو قانون کے ساتھ ساتھ ایک باپ کی نظر سے بھی دیکھا اور ایک مجبور

بیٹی کے لیے ہمارے معاشرے کے حساب سے بند کمرے میں معاملے کو خوش اسلوبی

.سے نمٹا دیا اور اُسکے انٹریسٹ کو بہتر طریقے سے پروٹیکٹ کیا

اب ہر انسانی فیصلے کا اچھا پہلو بھی ہوتا ہے اور غلط بھی . وقت ثابت کرتا ہے

کیا درست تھا اور کیا نہیں . سو دا جیوری اِز سٹل آوٹ اِن دِس کیس

لہذا وقت ثابت کر دیگا کہ فیصلہ صحیح تھا یا غلط

.گرچہ وہ اچھی سوچ کے تحت کیا گیا تھا

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
میرے ًمحترم بات صرف اتنی سی ہے کہ یہ سب اقتدار کا خمار ہے۔ اقتدار میں یہ لوگ صرف خان صاحب کی وجہ سے آئے ہیں۔ اِس لئے خان صاحب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے وزیر کی حرکتوں پر ایکشن لیں۔

اِن کے چیلوں نے پہلے ہی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر کے جینا حرام کیا ہوا ہے۔ اِن حرکتوں سے ایسے عناصر کو شہہ ملتی ہے کہ نئے پاکستان میں بھی کوئی اِن کو پوچھنے والا نہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو کامیاب کرے لیکن اگر پی ٹی آئی کے اپنی ہی وزیر ایسی حرکتیں کریں گے تو اِس سے پارٹی کے لئے مشکلات اور بڑھ جائیں گی۔

جہاں تک قانون کی بات ہے تو قانون صرف عام آدمی کے لئے ہے۔ آپ کی خدمت میں یہ ویڈیو حاضر ہے، آپ خود ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کیسے فواد چوہدری اور اس کے کزن کی تجاوزات تو حلال ہیں
لیکن عام آدمی ایک انچ بھی اپنی حد سے تجاوز نہیں کر سکتا۔

جو بات غلط ہے وہ غلط ہے اور قانون کو ازخود حرکت

.میں آ جانا چاہئے . اِسمیں کوئی دو راۓ نہیں​
 
Pride.of.Pakistan

Voter (50+ posts)
جو بات غلط ہے وہ غلط ہے اور قانون کو ازخود حرکت

.میں آ جانا چاہئے . اِسمیں کوئی دو راۓ نہیں​
میرے محترم بجا فرمایا آپ نے۔ اگر قانون طاقتور ہو تو یہ انتظار کرنے کی ضرورت ہی نہیں کہ وزیرِاعظم یا وزیرِ اعلیٰ نوٹس لیں گے تو کچھ ہو گا۔

اللہ کرے کہ ہمارے ملک میں وہ وقت آئے کہ شخصیات کی بجائے قانون کی حکمرانی ہو اور قانون کے سامنے سب برابر ہوں۔ آمین۔
 
ٹھیک کہا

آمین