Another PMLN scam revealed: Irregularities of 34 billion rupees in metro bus project

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
ن لیگ حکومت کے گھپلے، 29 ارب کے میٹرو بس منصوبہ میں 34 ارب روپے کی بے ضابطگیاں

zyyyyyyh%20(59).jpg


لاہور (پبلک نیوز) ن لیگ حکومت کے مزید گھپلے کھل کر سامنے آنے لگے۔ 29 ارب کے میٹرو بس منصوبے میں 34 ارب روپے کی بے ضابگیاں کا انشکاف ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے میٹرو بس منصوبہ کے دوران ہونے والے بے ضابطگیوں سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو بس لاہور
منصوبہ 29 ارب کا تھا لیکن بے ضابطگیاں 34 ارب روپے سے زائد کی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بغیر ہی 30 ارب 84کروڑ کا منصوبہ میٹرو بس شروع کیا گیا۔ منصوبے کے معاہدہ میں ایک ارب 55 کروڑ ،97 کروڑ 66 لاکھ روپے کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔

انکشاف کیا گیا کہ غلط اعداد و شمار پر 31 کروڑ کی زائد ادائیگیاں کر دی گئیں۔ ایکسلیٹرز کے ٹھیکوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے 16 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ میٹرو بس کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

یہ بھی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹرو بس کی تعمیر کے دوران شہر بھر کے پارکس کو ورکشاپ کی طرح استعمال کر کے برباد کر دیا گیا۔ اگر کثیر ترین رقم سبسڈی کی مد میں مختص کی جائے، تب ہی میٹرو بس منصوبہ سود مند ہے۔

 

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہی نہیں تھی کہ یہ منصوبہ پنجاب نے اپنے وسائل سے پورا کیا اس کیلئے وفاق کی گارنٹی بھی نہیں لی گئی
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
The only miracle can save this corrupt family. As per the international judiciary system, all should have a minimum of 50 years in prison.
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
Irregularity does not mean corruption; if you will make a project in 10 months then it cannot be built regular way. Yes Shahbaz Sharif bypassed some long procedures but Peshawar metro follow rules and project went from 30 billion to 70 Billion.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہی نہیں تھی کہ یہ منصوبہ پنجاب نے اپنے وسائل سے پورا کیا اس کیلئے وفاق کی گارنٹی بھی نہیں لی گئی

Criminal. Let me tell you what else is not in this report. your corrupt political forefathers, parked over 30bn from other parts of the budget headings in to this project to show it only costed Rs 30 bn, in reality its cost was double. if the money spent on this project is shown under different headings within the budget. In the past I have shown proofs on this website.